پاکستان میں عدم استحکام معیشت کیلیے خطرہ ہے، ایشیائی بینک
اسلام آباد(میڈیا پاکستان) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میںسیاسی عدم استحکام کو معیشت کیلیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اگرچہ پاکستانی معیشت نے مثبت ترقی کی ہے تاہم مسائل کا سامنا موجود ہے۔اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران ترقی کی شرح5.3 فیصد رہی، زرعی ترقی کی شرح 0.3 فیصد سے بڑھ کر 3.5 فیصد، مینوفیکچرنگ گروتھ 0.7فیصدسے بڑھ کر 5.3 فیصد اور حکومتی سروسز بڑھ کر 5.5 سے 6.0فیصدہوگئی ہے۔ مالی سال 2018ء میں پاکستان کی ابھرتی معیشت کے باعث بہترگروتھ کی توقع ہے جبکہ سیکیورٹی اور کاروباری ماحول میں بھی بہتری کی امید ظاہرکی گئی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرژی ہوآنگ یانگ نے بتایا پاکستان کی مثبت ترقی کرتی معیشت خوش آئند ہے تاہم پاکستان کو درپیش خطرات سے نمٹنے اورمقابلہ سازی کی فضا بہتر کرنیکی ضرورت ہے۔
Leave a Reply