پاک نیوزی لینڈ سیریز،20رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ 20 رکنی اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے جب کہ افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی قومی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ حارث سہیل، سلمان آغا، سرفراز احمد، صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں جگہ نہیں بنا سکے۔
دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان،عبداللہ شفیق، امام الحق، حارث رؤف، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف ، خوشدل شاہ، افتخار احمد اور محمد رضوان شامل ہیں۔ ان کے علاوہ محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی ، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی قومی ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر اور محمد حارث بھی قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ کا حصہ بن گئے جبکہ حارث سہیل، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں جگہ نہیں بنا سکے۔ اعلان کردہ سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، حارث رؤف، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، افتخار احمد اور محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔
دونوں ممالک کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ یہ میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔