پرتھوی شاہ نے مجھے مارا پھر معافی مانگ کر کہا پولیس میں شکایت مت کرنا، سپنا گل
ممبئی :بھوجپوری اداکارہ سپنا گل نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹر پرتھوی شاہ نے انہیں سینے اور بازو پر مارا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے کرکٹر پرتھوی شاہ پر حملے اور لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں گرفتار اداکارہ سپنا گل نے عدالت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروا دیا۔بھوجپوری اداکارہ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پرتھوی شاہ نے انہیں مارا جبکہ معافی مانگتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس میں شکایت مت کرنا اور پھر معافی مانگ کر وہاں سے چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے پرتھوی شاہ نے بازو اور سینے پر مارا تھا ہم پولیس کی مدد کیلئے وہاں موجود رہے پرتھوی اپنے سات آٹھ دوستوں کے ساتھ تھے جبکہ ہم صرف دو تھے ۔ پرتھوی کے ساتھ سیلفی بنوا نے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ پرتھوی شاہ کو نہیں جانتی نہ انہوں نے کبھی انہیں دیکھا تھا اور انہوں نے سیلفی لینے کا نہیں کہا تھا۔