پسند کی شادی کی سزا، سسرالیوں نے داماد کا سر منڈوا دیا
محبت کی شادی کی سزا،سسرالیوں نے داماد کو سر منڈوا دیا، گلے میں جوتوں کے ہار پہنا دیئے .
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لاہور کے علاقہ نشتر کالونی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں جاوید نامی شخص نے نشتر کالونی کی رہائشی زینب سے چند سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور شادی کے بعد گھر سے بھاگ کر کراچی منتقل ہوگئے تھے،دنوں میں اپنی مرضی سے عدالت میں شادی کی،شادی کے بعد ساس کی طرف سےمسلسل رابطہ کیاگیا کہ اگر وہ واپس آجاتے ہیں تو ان کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔
ساس کی باتوں میں آکر جوڑا چند روز قبل لاہور پہنچا اور گزشتہ رات اپنی ساس سے ملنے جاوید ان کےسسرالیوں کے گھر گیا تو پہلے ہی سے یہ پلان کیاگیا تھا کہ داماد کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے،گھر میں آنے پر ورثاء نے بیٹی کو گھر میں قید کرلیا جبکہ داماد پر بدترین تشدد کیا، سر منڈوادیا،جاوید کے گلے میں جوتوں کاہار پہنا دیا،
تشدد کا نشانہ بننے والے جاوید کے بھائی کو جب اس بات کا علن ہوا تو پولیس کو اطلاع کی اور ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کروایا،پولیس نے کارروائی کرتے4 ملزمان کو حراست میں لے لیا،گرفتار ملزمان میں ندیم، اسلم اور ساس سمیت 5 ملزمان شامل ہیں،پولیس کا کہناتھا کہ جاوید کی ساس اور دیگر ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیاجاسکا، گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔