پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی آج نیب لاہور میں پیشی
لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی آج نیب لاہور میں پیشی ہے۔نیب نے حمزہ شہباز کو 12 اپریل یعنی آج دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کررکھے ہیں ۔ حمزہ شہباز کو 12 اپریل کی صبح 11 بجے دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حمزہ شہباز کو 10اپریل کو بھی نیب میں پیش ہوناتھا ، نیب کے سامنے پیش نہ ہونے پر آج دوبارہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
10اپریل کو حمزہ شہباز کے ترجمان عطا تارڑ کی طرف سے کہا گیا کہ حمزہ شہباز نیب آفس میں پیش نہیں ہونگے،نیب کو حمزہ شہباز کی ہائیکورٹ میں مصروفیات بارے آگاہ کیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز کی جانب سے ہائیکورٹ میں مصروفیت بارے نیب کو خط بھجوایا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کو سترہ اپریل تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں نیب میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا تھا۔
نیب اسی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب کو گرفتار کرنے کے لیے دو مرتبہ ان کے گھر پر چھاپہ بھی مار چکی ہے۔ عدالت نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار نہ کرنے کا پابند کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حمزہ آج نیب میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے ، جبکہ وہ پہلے پیش نہ ہونے کا علان کر چکے ہیں