پنجاب کے15شہروں میں طبی ادارے12ستمبرتک بند
پنجاب حکومت کی جانب سےصوبےکے15 شہروں میں طبی ادارے 4 تا 12 ستمبر بند کرنےکافیصلہ، محکمہ صحت پنجاب کے جاری کردہ اعلامیےکےمطابق صوبےکے15شہروں میں طبی ادارےآئندہ9روز کیلئےبندرہیں گے۔لاہور،راولپنڈی،گوجرانولہ،شیخوپورہ،سیالکوٹ، فیصل آباد،سرگودھا،خوشاب،گجرات،میانوالی،بھکر،خانیوال،ملتان،بہاولپوراور رحیم یار خان میں طبی ادارے 4 تا 12ستمبر بند رہیں گے۔ طبی اداروں میں عملہ اور ڈاکٹرزڈیوٹی پر موجود رہیں گے اور متعلقہ وی سی اور پرنسپل اپنے اداروں میں ویکسینیشن یقینی بنائیں گے۔
دوسری جانب این سی اوسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن کی دوسری ڈوزکاوقت ہوچکا ہے وہ میسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں۔ دوسری ڈوز کسی بھی ویکسین سینٹر سے لگوائی جاسکتی ہے ، اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز کیلئے مقررکیاگیا ہے
معاونِ خصوصی برائے صحت نے کہاتھاکہ سائنو فارم کی دوسری خوراک تین ہفتےبعدلگوائی جاسکتی ہے،سائنوویک اور اسٹرازنیکاکی دوسری خوراک 4 ہفتے بعد لگوا سکتے ہیں۔ معان خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےواضح کیا تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کیلئے 1166سے ایس ایم ایس کے انتظار کی ضرورت نہیں۔