پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ،39.50 کلو گرام چرس برآمد، نوسرباز گرفتار پچاس ہزار نقدی برآمد
لاہور(رضوان یوسف سے) پٹرولنگ پولیس کی کارروائی 39.50 کلو گرام چرس برآمدکر لی، نوسرباز گرفتار پچاس ہزار نقدی برآمد، چوری شدہ موٹر سائیکل اصل مالک کے حوالے ،48 اشتہاریوں سمیت 123 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور570 لیٹر شراب پکڑلی اور3012مسافروں کو مدد فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور نے دوران ناکہ بندی ایک مشکوک کار نمبر FU-779 کو روکا جوکہ محمد کریم چلا رہا تھا اور اس کے ساتھایک عورت کرن بی بی موجود تھی دوران تلاشی ان کے قبضہ سے 39.50 گلو گرام چرس برآمد کی جس پر ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ نے ملازمین کو نقد انعام اورتعریفی اسناد CC-II سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا۔پٹرولنگ پوسٹ دھرنل نے ایک نوسرباز خورشید احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 50470 روپے نقدی برآمد کی۔پٹرولنگ پوسٹ 86-EB نے اطلاع ملنے پر چوری شدہ موٹرسائیکل تلاش کر کے اصل مالک لیاقت علی کے حوالے کی۔علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے48اشتہاریوں اور7 عدالتی مجرموں بہادر علی، عبدالحمید، افضال، نذیر مسیح ، بشیر مسیح، محمد شعیب، غلام فرید، ظفر اقبال، تصور، عمران، محمد ریاض، طارق انعام، عرفان، حاجی سیف، غلام حسین، نجف علی، ریاض احمد، عرفان، بشیر، عنایت، حقان حیدر، امجد حسین، ممتاز، محمد سلیم، فاروق، فرید، علی شان، عمران، محمد اکرم، عامر، خرم علی، محمد بلال، قیصر محمود، ریاض، محمد شریف، محمد شرافت، منیر احمد اور آفتاب کو گرفتار کیا۔دریںاثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے40 ملزمان مقصود احمد، خضر عباس، تیمور، عابد، مہر علی، راشد، محمد عارف، محمد احمد، سلیم اختر، وکیل، صغیر، حفیظ، خیرات حسین، عبدالرزاق، کامران، حسنین، ذوہیب، محمد عثمان، زرار، سیف اللہ، مشتاق، محمد حسین، محمد اسلم، بشیر حسین اور عمران صفدر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے570لیٹرشراب،9040گرام چرس اور175 گرام افیون برآمدکی۔جبکہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے23ملزمان جمیل، عبدالمناف، کرم علی، رب نواز، عبدالرشید، انتخاب، شہزاد، صادام، ذاہد عمران، محمد طارق، بابر علی، نوید، مزمل، عمران، فرحان، غلام عباس، جمشید، عمر دراز اور محمد حسین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے17پسٹل،5گن،01 کلاشنکوف،01 میگزینز، 14 کارتوس اور72گولیاں برآمدکیں۔پنجاب ہائی وے پٹرول نے مزید کارروائی کرتے ہوئے 05 گمشدہ بچوں محمد اویس، گڑیا بی بی، نوید احمد، مزمل اور دلاور کو ان کے والدین سے ملوایااور 3012 مسافروں کو مدد فراہم کی۔
Leave a Reply