پٹواری کے تبادلے سکینڈل بن گیا، ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی جانب سے تیار کردہ فہرست غائب کر دی گئی
لاہور(اپنے نمائندے سے)پٹواری کے تبادلے سکینڈل بن گیا، ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی جانب سے تیار کردہ فہرست غائب کر دی گئی من مرضی کی لسٹ تیار کرتے ہوئے معطل شدہ پٹواری کو سرکل الاٹ کر دیا جبکہ تحصیل حاضر پٹواری کو بھی سرکل سے نواز دیا متعدد پٹواریوں کے نام ہی لسٹ سے غائب کر دیئے گئے نئی اور مشکوک لسٹ تیار کرنے والے کون ہے ضلع لاہور کے محکمہ ریونیو میں نئی بحث چھڑ گئی اغلاط سے بھری لسٹ نے پٹواریوں کے تبادلے مشکوک کر دیئے مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کے جاری کردہ پٹواریوں کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن ظاہر ہوتے ساتھ ہی مشکوک قرار دیدیا گیا اغلاط سے بھری لسٹ نے جلد بازی افراتفری اور بے ہنگم پن کو ظاہر کر دیا، ذرائع نے مزیدآگاہی دی ہے کہ جو لسٹ ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر لاہور ڈاکٹر نور محمد اعوان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس ملک کی جانب سے مرتب کی گئی تھی اس لسٹ کے مطابق نہ تو پٹواریوں کے سرکل ظاہر کئے گئے ہیں اور نہ ہی سرکل الاٹ کئے گئے ہیں بلکہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی لسٹ غائب کرتے ہوئے ایک نئی فہرست تیار کرتے ہوئے مختلف پٹواریوں پر نوازشات کی بارش کر دی گئی ہے اور متعدد پٹواریوں سے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے لسٹوں سے نام ہی نکال دیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ پٹواری امجد میﺅ جو کہ اس وقت ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر کی ہدایت پر معطل کیا گیا تھا کو پٹوار سرکل کا چھا میں ظاہر کرتے ہوئے نیا پٹوار سرکل سادھوکی الاٹ کر دیا گیا ہے، تحصیل حاضر پٹواری ساجد شاہ کو مراکہ میں ظاہر کر دیا گیا ہے پٹواری مجید حلیم، رانا راشد صغیر شاہ اور رضوان بٹ کے نام ہی لسٹوں سے نکال دیئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لسٹ انتہائی مشکوک اور جانبدار طریقے کار سے مرتب کی گئی ہے محکمہ ریونیو سٹاف کے سینکڑوں ملازمین نے ڈپٹی کمشنر سے اغلاط سے بھری لسٹ پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔
Leave a Reply