پینڈورا پیپرز کا معاملہ: 700 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پینڈورا پیپرز میں شامل 700 پاکستانیوں کے خلاف باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پینڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کی غیر ملکی آف شور کمپنیاں رکھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا پیپر کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔ اعلیٰ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تحقیقات میں ملک بھر کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور نادرا سے بھی مدد لی جائے گی علاوہ ازیں تحقیقات کی روشنی میں رپورٹس ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر کو بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ پاکستانی قوانین کے مطابق قانونی کاروائی ہوسکے۔تفصیلات کت مطابق پینڈورا پیپرز تحقیقات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کے تحت موجودہ یا سابق پبلک آفس ہولڈرز اور دیگر کاروباری شخصیات کے خلاف الگ الگ تحقیقات ہوں گی۔ تحقیقات کے پہلے مرحلے میں پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے تمام پاکستانیوں کے ملک میں کاروبار، بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ ان کے روزانہ کے اخراجات، بچوں کی تعلیم اور شادیوں سم یت دیگر تفصیلات بھی اکھٹی کی جائیں گی۔