پی ایچ اے کا آﺅٹ ڈور ایڈورٹائزنگ غیرملکی کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ
لاہور(میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی) حکومت پنجاب کا مالی مشکلات سے دوچار پی ایچ اے کی انکم کا ذریعہ آﺅٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کا شعبہ مرحلہ وار غیر ملکی کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ فرموں کی پری کوالیفکیشن کےلئے درخواستیں مانگ لی گئیں ہیں۔ جس سے پارکس اینڈ ہارٹیکچر اتھارٹی کو مزید کم وبیش40کروڑ سے زائد کا نقصان ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں آﺅٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کی مد میں پی ایچ اے سالانہ60کروڑروپے کماتی ہے اس سال ٹارگٹ 65کروڑ سے زائد ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر عبداللہ سنبل نے غیر ملکی کمپنی جے سی ڈیو اور پی ایچ اے کے درمیا ن کوارڈینیشن کرواکر معاملات طے کروادئیے ہیں جس کے مطابق پی ایچ اے نے اہم سڑکوں جن میں مین بلیووارڈ ، ایم ایم عالم روڈ، قصوری روڈ، جیل روڈ اور پارک لین روڈ شامل ہیں کو نجی ایڈورٹائزرکمپنیوں کو دینے کےلئے ان کی پری کوالیفکیشن کرنے کےلئے درخواستیں مانگ لی ہیں ان شاہراہوں پر ڈیجٹیل بورڈز زمین پر بھی لگائے جاسکیں گے جن پر2008ءسے حکومت نے پابندی عائد کررکھی ہے۔پی ایچ اے ان شاہراہوں سے کم وبیش40,35کروڑ روپے سالانہ کمارہی ہے اور ڈیجٹیل بورڈز لگوائے تو اس مد میں مزید دس سے پندرہ کروڑ روپے کااضافہ ہوسکتاہے۔
Leave a Reply