چرچ دھماکہ: لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کا ضلعی عدالتوں کا بائیکاٹ
لاہور(ایم نائن ٹو)لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے ضلعی عدالتوں کا پورا دن بائیکاٹ کیا اور کیسز کی پیروی کے لیے عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس سے ہزاروں کیسز کو بغیرکاروائی ملتوی کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے چرچ میں ہونے والے دھماکے کے خلاف لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔وکلاء کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے 50 ہزار سے زائد کیسز کو بغیر کاروائی ملتوی کردیا گیا ۔وکلاء نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے لوگوں کے جان مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔حکومت وزارء کی جانیں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کا لشکر ہوتے ہیں۔دوسری طرف ججز صاحبان نے اہم کیسز کی سماعت اپنے چیمبرز میں ہی کی۔تاہم دوسری طرف وکلاء کی ہڑتال کے باعث دوردراز سے آئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مایوس گھر واپس لوٹ گے۔
Leave a Reply