چندی گڑھ،کشمیری نوجوان کو ہجوم نے تشدد کر کے قتل کر دیا
سری نگر (ایمرا نیوز آن لائن) راجوری بدھل کے ایک نوجوان کو چندی گڑھ میں ہندو انتہاپسندوں کے ایک پر تشدد ہجوم نے قتل کر دیا ہے ۔بدھل کی پنچایت ترگائیں سے تعلق رکھنے والا نعیم شاہ چندی گڑھ کے ایک پرائیویٹ کالج میں ڈینٹل سرجری کا کورس کررہاتھا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی ۔اہل خانہ کے مطابق نعیم شاہ صبح جم سے واپس اپنے ہوسٹل جارہاتھا کہ ایک ہجوم اس پر ٹوٹ پڑا جس کے ہاتھوں شدید مار پیٹ سے وہ دم توڑ گیا ۔ کے پی آئی کے نعیم کے والد جنید شاہ نے بتایاکہ ہجوم نے ان کے بچے کی جان لے لی ۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کی تحقیقات کروائی جائے اور انہیں انصاف دیاجائے ۔نعیم کے چچازاد بھائی نے کہاکہ 9تاریخ کی شام کو گھر والوں کی اس کی آخری مرتبہ بات ہوئی تھی جس کے دوسرے روزیہ واقعہ رونماہوا اور انہوں نے سوشل میڈیا و ٹی وی چینلوں کے ذریعہ موت کی خبر سنی۔راجوری پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ اس معاملے کو دیکھاجائے گا۔