چین میں برفباری سے 13افراد ہلاک،نظام زندگی معطل ،انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا
بیجنگ(اے این این) چین کے مختلف علاقوں میں برفانی طوفان کی تباہی جاری ہے صوبے انہوئی میں گزشتہ تین دن کے دوران سے کم سے کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے بلیوالرٹ جاری کردی گئی۔چین کے نیشنل کمیشن فار ڈیزاسٹرریڈکشن کے مطابق چین کے 9صوبوں میں شدید برفباری کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہریوں کو غیرضروری طورپرگھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چین کے مختلف صوبوں شانزی ، شینزی ، ہینان ، انہوئی اورہیبی کے بعض حصوں میں 20سینٹی میٹر تک برف پڑچکی ہے جس کے باعث چینی معیشت کوتقریبا 190ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، 1.06 ملین افراد برفباری سے متاثر ہورہے ہیں جبکہ چین کے محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ برفباری کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔چین کے شمال مغربی ، مرکزی اور مشرقی علاقوں میں نئے سال کی یہ پہلی برفباری تھی جو بدھ سے شروع ہوئی اور آج اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے ، شدید برفباری اور برفانی ہوائوں کے باعث مرکزی اور مشرقی چین میں اب تک 10افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Leave a Reply