راکھی ساونت اب سیاستدان کے ساتھ کیا کر بیٹھی؟؟؟؟
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی ڈراما کوئین راکھی ساونت میڈیا کی سرخیوں میں رہتی ہیں اور بعض اوقات ان پر مزاق بنایا جاتا ہے.اسی سلسلے میں راکھی
کا مذاق اڑانے پر ان کے شوہر رتیش میدان میں آ گئے.انہوں نے بھارتی سیاستدان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی سیاسی جماعت کے ترجمان راگھو چڈھا نے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو ’’پنجاب کی سیاست کی راکھی ساونت ‘‘ کہا تھا جس کے بعد راکھی ساونت نے اس بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے اور میرے نام سے دور رہو۔ اس معاملے پر متعدد لوگ راکھی کی حمایت میں میدان میں آ گئے جن میں ان کے شوہر بھی شامل ہیں۔
راکھی ساونت کے شوہر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’اپنے سیاسی مفادات کے لیے کسی کی زاتی زندگی خراب نہ کریں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا اپنے ایم ایل اے کو تعلیم دیجئے اگر میں نے انہیں سبق پڑھایا تو کہیں بھی آپ دکھائی نہیں دیں گے۔‘‘
راکھی ساونت نے اپنے شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا ’’راگھو چڈھا کو میرے شوہر کا جواب۔ مجھے ابھی تک اکیلے جان کر لوگ ستاتے تھے۔ آج یہ کہتے ہوئے میری آنکھوں میں آنسو ہیں کہ آج میرا بھی کوئی ہے جو میرے مان سمان (عزت) کے لیے کھڑا ہے۔‘‘