عمران خان نےکراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیادرکھ دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیادرکھ دیا.وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی نےملاقاتیں بھی کیں.اس موقع پروزیراعظم کو پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان مختلف مسالک کے علمائے کرام سے بھی ملاقات کریں گے۔
سرکلر ریلوے کے لیے اس منصوبے کے تحت بغیر پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا اور ہر 6 منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی۔ اس منصوبے سے یومیہ 3 سے 5لاکھ مسافرفائدہ اٹھا سکیں گے.
دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ زون کی سی پیک میں شمولیت پر وزارت بحری امور کو شاباش دیتا ہوں ، کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ زون ایک گیم چینجر منصوبہ ہے، یہ منصوبہ کراچی کو دیگر ترقی یافتہ شہروں کی صف میں شامل کرے گا، اس سے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے، ماہی گیروں کے لئے ساحل سمندر صاف ہوگا اور کم آمدنی والے افراد کے 20 ہزار نئے گھر بنیں گے۔