کرن کو طلاق دینے کے بعد میں اور میرا بیٹا مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، عمران اشرف
کراچی: مشہور ڈرامے رانجھا رانجھا کردی کے کردار ’بھولے ‘سے شہرت پانے والے اداکار عمران اشرف نے کہا ہے کہ طلاق کے بعد وہ اور ان کا بیٹا مشکل وقت سے گزر رہے ہیں مداح ان کے لئے دعا کریں۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو‘ میں بات چیت کرتے ہوے انہوں نے کہا ہم تباہی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، مگر طلاق کے بعد ہماری زندگی میں کوئی منفی بات نہیں ہے، میں اور کرن مل کر ہمارے بیٹے روحام کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔اپنے بیٹے روحام کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران اشرف نے کہا کہ ’میری زندگی کا سب سے بڑا مقصد میرے بیٹی کی زندگی ہے، میرا بیٹا مستقبل میں میرے بارے میں کیا سوچے گا؟ وہ بڑا ہوکر کیا سوچے گا کہ میرا باپ ایسا تھا اور یہی وجہ کہ اس ہی لئے میں کبھی کوئی ایسی بات نہیں کہہ سکتا جس سے میرے بیٹے کو نقصان ہو، یا جو میری اخلاقیات کے خلاف ہو۔عمران اشرف نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ والدین کی حیثیت سے وہ اور کرن ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، یہ ان کیلئے ایک مشکل وقت ہے ان کے اور ان کے بیٹے روحام کیلئے دعا کریں