کرپشن الزامات ، وائس چانسلر پی یو ڈاکٹر ظفر معین کو عہدے سے ہٹانے کی سمری ارسال
لاہور (اظہر محمود) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کرپشن کے الزامات پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر معین ناصر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کر دی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کی جگہ کسی مناسب فیکلٹی ممبر کو تعینات کیا جائے، سمری میں سفارش۔ وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے ذریعے ڈاکٹر ظفر معین پر لگے مالی و انتظامی بدعنوانی کے سنگین الزامات کی فوری تحقیقات کی جائیں،سمری میں الزام لگایا گیا ہےکہ ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے گورنر کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈین، رجسٹرار اور خزانہ دار تعینات کئے،اس کے علاوہ وائس چانسلر نے 32 کروڑ کے تعمیراتی ٹھیکے غیر قانونی طور پر دئیے اور غیرقانونی طور پر گورنر کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے اہم عہدوں پر تقرریاں کیں ، ڈاکٹر ظفر معین نے خاص طلباء تنظیم سے وابستہ افراد کی اہم عہدوں پر تقرریاں بھی کیں، سمری میں الزام لگایاگیا ہے کہ ڈاکٹر ظفر معین کرپشن کے الزام میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے اہم عہدوں سے نوازا، جبکہ وائس چانسلر نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تردید کر دی۔ ظفر معین کا کہنا تھا کہ جس قسم کی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں کریں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے، یہ میرے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے ۔ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
Leave a Reply