کرکٹ آسٹریلیا ہمدد ہوگیا؟
سڈنی (سپورٹس ڈیسک/ایمرا نیوز) بال ٹیمپرنگ کے اعتراف اور سزائوں کے خلاف اپیل نہ کرنے والے تینوں آسٹریلین کرکٹرز اسٹیون اسمتھ ،وارنر اور بینکر افٹ کیلئے آسٹریلین کرکٹ حکام میں ہمددری پیدا ہونے لگی ہے۔سابق کینگروز قائد اور آسٹریلین کرکٹ ڈائریکٹر مارک ٹیلر نے کہا ہے کہ اسٹیو اسمتھ پابندی بھگتانے کے بعد دوبارہ کپتان بن سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ اسمتھ پر عائد پابندی کچھ ایسے لگی ہے کہ ان کی غیرموجودگی میں آسٹریلیا کو زیادہ بڑے چیلنجز سے نہیں نمٹنا پڑیگا۔ وہ اگلے برس انگلینڈ میں ورلڈکپ اور ایشز سیریز سے قبل آزاد ہوجائیں گے۔ تاہم ان کی قیادت پر عائد پابندی 2020 میں ختم ہوگی۔ مارک ٹیلر نے اتوار کو ایک انٹرویو میں کہا کہ طویل مدت تک قیادت کیلئے میرے پاس صرف اسمتھ کا ہے نام ہے ۔ میری نظر میں وہ دھوکا باز نہیں۔ بات صرف اتنی ہے کہ اس نے کچھ غلط ہوتے دیکھا لیکن روکا نہیں، یہ لاپروائی میں ہونے والی غلطی ہے اور بس۔ ہمدردی کی اسی رو میں بہتے ہوئے سابق کوچ ڈیرن لی مین نے بھی مذکورہ کرکٹرز کو ’’بہت ہی اچھے انسان‘‘ کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا
کہ میں تمام وقت ان کے بارے میں پریشان رہتا ہوں۔
Leave a Reply