کرکٹ میں بطورچئیرمین احسان مانی کی خدمات کا مشکور ہوں،وزیراعظم عمران خان
ویب ڈیسک:سابق پی سی بی چئیرمین احسان مانی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ان کی کرکٹ کی میدان میں دی گئی خدمات کا مشکور ہوں انہوں نے پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا سٹرکچر بنایا.تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سکول کرکٹ کی باقاعدہ بحالی کے لیے 870 سکول اور 231 کالجز گراؤنڈز کھیلوں کے لئے بنائے گئے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے تمام صوبوں کی اس طرف توجہ دلائی ہے کہ کھیلوں کو دوبارہ بحال کرنےاور نوجوانوں کو سہولیات کی فراہم کریں . احسان مانی کی خدمات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان لانے میں احسان مانی نے خاص کردار ادا کیا ہے.۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈومیسٹک کرکٹ کے بارے میں اجلاس کی صدارت کی تھی اور سی پی سی اے نے جو ماڈل تیار کیا تھا اس کی تعریف کی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کے حوالے سےمنظوری بھی دی تھی.