کمشنر لاہور کی ریونیوحکام کومالی سال کے اختتام تک تمام وصولیاں یقینی بنانے کی ہدایت
کمشنر لاہور کیپٹن ( ر ) محمد عثمان نے محکمہ ریونیو کے حکام کو رواں مالی سال کے اختتام پرتمام وصولیاں یقینی بنانے کی ہدایت کر دی .
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہورکمشنر لاہور کیپٹن ( ر ) محمد عثمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ضلع ننکانہ۔ ضلع قصور۔ ضلع شیخوپورہ اور ضلع لاہور کی ریونیو وصولی کے اہداف کا الگ الگ جائزہ لیا گیا. اجلاس میں اے ڈی سی آر لاہور مہر عبدالروف ،اے سی آر منور بخاری شریک تھے جبکہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر بزریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے .
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوگا جس میں ہدف کے مطابق وصولیوں کا جائزہ لیا جائیگا. انہوں نے تمام اضلاع کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا ڈی کمشنر اور اے ڈی سی آرز ریونیو وصولیوں پر فوکس کریں تو نتیجہ سو فیصد آئیگا. رواں مالی سال کے اختتام تک .بقایاجات ، لینڈ ریونیو،واٹر ریٹ اور دیگر وصولیاں سو فیصد ہونی چاہئیں.