کوروناویکسین کیلئےعمرکی حدکم کرکے15سال مقرر کردی گئی
این سی او سی کے مطابق اب15 سے 18 سال تک کی عمر کے افراد بھی ویکسین کے اہل ہیں۔ این سی او سی نے انسداد کورونا ویکسین لگانے کے لیے عمر کی حد کم کرنے کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں،جس کےمطابق 13 ستمبر سے 15 سال تک کی عمر کے افراد کو باقاعدہ ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ 15سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین مفت میں لگائی جائے گی ۔
15 سے 18 سال تک بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا ،تمام مرکزی ویکسی نیشن مراکز پر فائزر ویکسین دستیاب ہو گی۔ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں اسکول اور کالجوں میں ویکسی نیشن کریں گی۔
این سی او سی کے مطابق میسج کاانتظارکیےبغیرکسی بھی دن دوسری ڈوزلگوائی جاسکتی ہے، اتوارکادن خصوصی طورپردوسری ڈوزکےلیےمقررہے۔ خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں اسکولوں کی بندش میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔