کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں واضح کمی
لاہور (ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وبا سے ہزاروں اموات ہوئیں.این سی او سی نے اس وبا پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے.تازہ ترین صورتحال کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں واضح کمی دیکھی گئی ہے. مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے بھی کم ہوکر 2.8 فیصد ریکارڈ کی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 49 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1411 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی علاوہ ازیں 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 56 افراد انتقال کر گئے۔این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 649 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار 785ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 46 ہزار 538 تک جا پہنچے ہیں۔ملک بھر میں 1024 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار 590 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 48163 ہے۔