کورونا کے وار جاری، مزید 88 اموات، چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد (وقت ٹی وی آن لائن )کورونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اٹھائیس افراد کی جان لے لی جبکہ 6,472 نئے کیسز سامنے آئے ،اب تک مجموعی طور پر 2,551 اموات اور 50,056 مریض تندرست ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں29,850 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 6,472 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جو کہ ایک روز میں سامنے آنے والے اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں جس کے بعد پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 132,405 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 9,809 افراد صحت یاب ہوئے ۔
سب سے زیادہ کیسز
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ ایکٹو کیسز پنجاب میں ہیں جہاں تعداد 31,589 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 25,350 ، خیبر پختون خواہ میں11,701، بلوچستان میں 5,064، اسلام آباد میں 5,421 ، گلگت بلتستان میں 352 اور آزاد کشمیر میں 321 ایکٹو کیسز ہیں۔
اموات
کورونا وائرس کے باعث اب تک 2,551 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں پنجاب میں 938 ، سندھ میں 793، کے پی کے میں 642، بلوچستان میں 80 ، اسلام آباد میں 71 ، گلگت بلتستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں 11 افراد وائرس کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔
صحت یاب
کوروانا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 50,056 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، سندھ میں 23,113، پنجاب میں 17,560، کے پی کے میں 4,072، بلوچستان میں 2,722، اسلام آباد میں 1,671، گلگت بلتستان میں 676 اور آزاد کشمیر میں 242 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کولوٹ گئے ہیں ۔