موٹروےپرپبلک ٹرانسپورٹ تاحکم ثانی بند
کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی کے پیش نظر فیصل آباد سے ملتان موٹر وے پر پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند کردیا گیا، پرائیویٹ گاڑیوں کو موٹروے پر سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ اشیائےخورونوش اور تیل سپلائی کرنیوالی گاڑ یوں سفر کرنے کی اجازت ہوگی. این سی او سی نے گزشتہ روزاسلام آباداورلاہورسمیت ملک کے24شہروں میں نئی پابندیاں نافذ کی تھیں جو 12 ستمبر تک نافذرہیں گی.
منتخب اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ 24 شہروں میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر بھی پابندی ہوگی جبکہ این سی اوسی نےان ڈوراورآؤٹ ڈورتمام تقاریب کےانعقادپرپابندی عائدکردی اورشادی بیاہ کی تقاریب کو300افرادکی تعداد سےمشروط کیا گیا ہے۔ شادی بیاہ کی تقاریب کا انعقاد صرف آؤٹ ڈور کیا جا سکےگا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، رحیم یار خان، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، لاہور، شیخوپورہ، بھکر، خانیوال، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں.