کھیل کیلئے بھیک نہیں خودداری چاہئے،رمیز راجہ
لاہور(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر سیریز منسوخ کردی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت شائقین مایوسی اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں.
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ کی جانب سے دوٹوک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھیک میں نہیں، خود داری اورعزت سے کھیلیں گے۔چئیرمیںن پی سی بی رمیز راجہ نے ورچوئل پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 22 ستمبر کو قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے، پیٹرن انچیف کو ساری صورتحال سے آگاہ کردیا ہے.نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھریٹ کی تفصیل نہ بتانے پرہم نے اپنا موقف پوری دنیا پر واضح کردیا ہے۔غصے کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ جب اپنا مقصد ہوتا ہے تو یہ کھیل لیتے ہیں نہیں تو سائیڈ پرکردیتے ہیں، یہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سخت حکمت عملی اپنائیں گے، میرے ہوتے ہوئے اپنی قسمت انکےہاتھوں میں نہیں دے سکتے۔ چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا معلوم ہو گیا کہ کون دوست ہے اورکون نہیں۔ آسٹریلیا سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگرآسٹریلین ٹیم نہیں آتی تو پلان بی تیارکرنے کی ابھی سے ہدایت کردی ہے۔ رمیز راجہ نے دو ٹوک بیان دیتے ہوئے کہا وقت آنے پرخود داری کے ساتھ اپنی صورتحال کے حساب سے دوسرے ممالک جاکرکھیلنے کا فیصلہ کریں گے۔