کیا انیل کپورسانپ کاخون پیتے ہیں ؟جان کر مداح حیران
ممبئی (ویب ڈیسک)شوبز اداکار کے حوالے سے کئی عجیب و غریب باتیں سامنے آتی رہتی ہیں .ایسی ہی ایک بات بالی وڈاداکار انیل کپور کے بارے میں سامنے آئی ہے. انیل کپور بالی وڈ کے ایسے اداکار ہیں جو صدا بہار جوان ہیں اور ان سے جوان رہنے کے بارے میں مداح بے شمارسوالات کرتے ہیں . کے حوالے سے یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ شاید وہ جوان رہنے کیلئے سانپ کا خون پیتے ہیں۔
انیل کپور اداکار ارباز خان کے ایک شو ‘پِنچ بائے ارباز خان سیزن 2’ کے مہمان بنے .وہاں انہیں سوشل میڈیا ٹرولز سنائے گئے اور مداحوں کا بارے میں بتایاگیا کہ وہ لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں.ارباز خان شو کے دوران انیل کپور کے مداحوں نے ان کی جوانی کی تعریف کی اور وہاں موجود ایک مداح نے خیال ظاہر کیاکہ شاید انیل کپور کی جوانی کا راز یہ ہے کہ وہ سانپ کا خون پیتے ہیں۔ایک اور خاتون مداح نے کہا کہ شاید انیل کپور پلاسٹک سرجن کو اپنے گھر ہی رکھتے ہیں ۔
انیل کپور نے مداحوں کے خیالات جاننے کے بعد ایک زوردار قہقہہ لگایا اور کہا کہ ‘کیا آپ لوگوں نے انہیں پیسے دے کر یہ سب کہلوایا ہے؟’
جواب میں ارباز خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ نہیں ،یہ عام لوگ ہیں، انہیں پیسے نہیں دیے گئے’۔