صنف نازک نے خطرناک شیرکا کیا حشر کردیا؟
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) دنیا میں ایک ماں کے لیے اس کے بچوں سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا بالخصوص جب اس کا بچہ کسی مشکل میں ہو تو وہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اس کی حفاظت کرتی ہے.اسی طرح کا ایک واقع کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلی حیات میں پیش آیا ہے.ایک ماں نے اپنے بچے شیر کے منہ سے نکال لیا.تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگلات میں اچانک ایک شیر نے بچے پر حملہ کر دیا جب ماں کو بچے کے رونے کی آواز آئی تواس نے شیر کو دیکھتے ہی ہاتھا پائی شروع کر دی اورشیر کو ہاتھ سے گھونسے مارے . اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پہاڑی شیر کے منہ سے بچے کو نکال لیا جب وہ اسے گھسیٹنا چاہ رہا تھا۔
بچے کی حالت اگرچہ اب خطرے سے باہرہے لیکن وہ بری طرح زخمی ہے .شیر کے گھسیٹنے سے بچے کے اوپری دھڑ پر خراشیں آئی ہیں۔ محکمہ جنگلی حیات نے بچے کی ماں کو ہیرو قرار دے دیا جس نے اپنی جان کی پرواہ کیے اور سوچے سمجھے بغیر شیر کو مارنا شروع کردیا۔وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے شیرکو گولی مارکر ہلاک کردیا جبکہ تجربہ گاہ میں یہ حملہ آور حیوان ہی برآمد ہوا.