گیلانی کی کامیابی وزیراعظم کی طرح کچھ (ن) لیگی دوستوں کوبھی ہضم نہ ہوئی، بلاول

گیلانی کی کامیابی وزیراعظم کی طرح کچھ (ن) لیگی دوستوں کوبھی ہضم نہ ہوئی، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جس طرح یوسف رضا گیلانی کی کامیابی عمران خان کو ہضم نہیں ہوئی، ویسے ہی ہمارے مسلم لیگ(ن) کے کچھ دوستوں کو ہضم نہیں ہوئی۔

خیرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معیشت پر پی ٹی آئی ایم ایف کی جو ڈیل لے کر آئے ہیں اس کی ہم نے پہلے دن سے مخالفت کی ہے، جب یہ منظور ہوا تو ہم نے جگہ جگہ جا کر اس کی مخالفت کی تھی اور پاکستان کے عوام کو بتایا کہ یہ ڈیل ان کے مفاد میں نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ڈیل کے نتیجے میں پاکستان کے عوام کو تکلیف پہنچے گی اور اگر ریلیف ہے تو ریلیف صرف امیروں کے لیے ہے اور پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے نتیجے میں پاکستان نے اپنی معاشی خود مختاری کھو دی ہے۔

بلاول نے کہا کہ اب اسٹیٹ بیک آرڈیننس پاس کیا گیا ہے اس سے ہماری معاشی خود مختاری پر سب سے بڑا حملہ ہونے جا رہا ہے اور پاکستان کا اسٹیٹ بینک پارلیمان اور عدالت کو جوابدہ نہیں ہو گا، اگر جوابدہ ہو گا تو صرف اور صرف آئی ایم ایف کو جوابدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کا اسٹیٹ بینک عوام کو جوابدہ نہیں ہو گا تو ہمارا اسٹیٹ بینک کی پالیسیاں پاکستان کے عوام کے بجائے آئی ایم ایف کے فائدے میں ہوں گی اور ہم پاکستان کی معاشی خود مختاری پر اس قسم کا حملہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور ہر فورم پر اس آرڈیننس کی مخالفت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی ناصرف رکی ہوئی ہے بلکہ منفی میں ہے اور معاشی شرح نمو افغانستان جیسے جنگ زدہ ممالک سے بھی کم ہے، اگر ہم آگے ہیں تو مہنگائی کی شرح میں آگے ہیں اور یہ انتہائی حیران کن بات ہے کہ پاکستان جیسا باصلاحیت ملک معاشی طور پر افغانستان کا بھی مقابلہ نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی پونے 2 لاکھ روپے کا مقروض ہے اور یہ صرف عمران خان کی پی ٹی آئی ایم ایف کی وجہ سے ہے، ان کی معیشت کی کارکردگی آپ کے سامنے ہے، ان کی خارجہ پالیسی پر پیشرفت کیا ہے، ہم بھارت سے تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں جبکہ بھارت نے ہمارے ہر پڑوسی سے ہمارے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا پاکستان کی تاریخ میں مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے تعلقات کے درمیان اتنا متنازع اور کفیوژ وزیر اعظم رہا ہے کہ بھارت کشمیر کی حیثیت تبدیل کردیتا ہے ، وہاں کے مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستان کا وزیراعظم قومی اسمبلی میں کھڑا ہو کر کہتا ہے کہ میں کیا کروں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تین سال گزرنے کے باوجود کسی پاکستانی کو نہیں پتہ کہ اس منافق وزیراعظم کی پالیسی کیا ہے، کبھی وہ اپنے آپ کو کشمیر کے سفیر کے طور پر پیش کرتا ہے اور کبھی وہ کلبھوشن یادو کے وکیل بننے کی کوشش کرتے ہیں، آرڈیننس کے ذریعے کلبھوشن کو این آر او دینے کی کوشش دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بھی ہیں اور وزیر کامرس بھی ہیں، وزیر کامرس عمران خان کہتا ہے کہ بھارت کے ساتھ ہماری تجارت کو بحال کرنا چاہیے، وہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ذریعے یہ پالیسی کابینہ کو بھیجتے ہیں، کامرس منسٹر عمران خان کہتا ہے کہ بھارت سے تجارت بحال کی جائے لیکن کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کہتا ہے کہ ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں، یہ کس قسم کی کنفیوژن اور خارجہ پالیسی ہے کہ ایک ہاتھ کو نہیں پتہ کہ دوسرا ہاتھ کیا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے فیصلہ اکیلے کرنا وزیر اعظم کا اختیار نہیں ہے، یہ پاکستان کے پارلیمان کا فیصلہ ہے لیکن آج تک عمران خان نے کسی ایک جماعت سے بات نہیں کی، پارلیمان کو استعمال کرنے کی کوشش تک نہیں کی، ہمیں یہ فیصلے پاکستان کے پارلیمان کے ذریعے کرنے ہیں کہ بھارت کے ساتھ ہم کیسے اپنی خارجہ پالیسی پر جدوجہد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پر مسلط کیے گئے اس وزیر اعظم میں وہ صلاحیت ہی نہیں کہ وہ ہماری خارجہ پالیسی اور ملک چلائے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ جب یہ قومی اسمبلی میں ہل گئے تھے اور ان کی الٹی گنتی شروع ہو گئی تھی تو آپ اسی دن فیصلہ کرتے کہ پنجاب اور اس کے بعد قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں تو اسی وقت عمران خان، بزدار اور کٹھ پتلی نظام چلا جاتا اور پورا کا پورا سیٹ اپ ختم ہوجاتا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ سے لے کر اب تک صرف پیپلز پارٹی حکومت کی اپوزیشن کررہی ہے اور باقی ہمارے اپوزیشن کے دوست، اپوزیشن سے ہی اپوزیشن کررہے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں اس کا فائدہ صرف عمران خان کو ہو رہا ہے اور یہ اپوزیشن کی ناکامی ہے کہ ہم اب تک قوم کے سامنے اسٹیٹ بینک کی خودمختاری چھیننے اور کشمیر کو ایکسپوز نہیں کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے آپسی چھوٹے موٹے مسائل کو ایک طرف رکھ کر حکومت پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے اور حکومت کی مخالفت کرنی چاہیے، یہ پاکستان پیپلز پارٹی کی پہلی دن سے کوشش تھی اور میں اسی کوشش میں لگا رہوں گا کہ پوری اپوزیشن کی توجہ اس نالائق، نااہل اور کٹھ پتلی حکومت پر مرکوز رکھیں کیونکہ اس حکومت کی وجہ سے پورا پاکستان پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) جس کو بھی مذاکرات کے لیے نامزد کرے گی ہم اس سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ ہم کسی لڑائی میں پڑنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں مل کر حکومت کی مخالفت نہیں کریں گی تو اس کا فائدہ عمران خان کو ہو گا اور ہماری کوشش یہ ہے کہ یہ کٹھ پتلی حکومت اپنی مدت مکمل نہیں کرے، اگر اپوزیشن مل کر ان کا مقابلہ کرتی ہے تو عمران خان اپنی حکومت کی مدت پوری نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے سینیٹ الیکشن جیتنے کے بعد نوشتہ دیوار پڑھا جا چکا ہے اور اس حکومت کو جانا ہو گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ میں آج بھی سمجھتا ہوں کہ آپس میں لڑنے کے بجائے اگر ہم اس حکومت کو نشانہ بنائیں تو ہم اس مقصد میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں پراپیگنڈا کر کے پیپلز پارٹی کو ایسے پیش کرنے کی کوشش کررہی ہیں کہ جیسے ہم نے کوئی ڈیل کی ہو لیکن آپ جانتے ہیں کہ ہم اس قسم کی سیاست نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت کے لیے غلط بیان بازی اپوزیشن کے فائدے میں نہیں ہے اور اسی وجہ سے میں بھی کوئی بیان دینے سے گریز کررہا ہوں ورنہ آپ جانتے ہیں کہ ہم اچھے طریقے سے ہر بات کا جواب دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کی جلد صحتیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ ہیں جن پر بہت اہم ذمے داری ہے کہ وہ اپنے اتحادیوں کو ساتھ رکھیں اور کسی ایک جماعت کا ساتھ نہ دیں۔

بلاول نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے پاس بہت تجربہ ہیں اور وہ چھوٹی موٹی جماعتوں کے اختلاف رائے کی وجہ سے اپنے اتحاد کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے اور مسلم لیگ(ن) کو بھی میرا مشورہ ہے کہ وہ تحمل مزاجی کے ساتھ سیاست کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پیپلز پارٹی کے کچھ دوستوں کو لگ رہا ہے کہ جیسے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی عمران خان کو ہضم نہیں ہوئی، ویسے ہی ہمارے مسلم لیگ(ن) کے کچھ دوستوں کو بھی ہضم نہیں ہوئی، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہم مسلم لیگ (ن) کی ضمنی انتخابات میں فتح پر خوش ہوتے ہیں تو اسی طرح مسلم لیگ(ن) کو بھی پیپلز پارٹی کی کامیابی پر خوش ہونا چاہیے، چھوٹے موٹے حسد کی وجہ اتنے بڑے مقصد کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے اور ہر وقت آر یا پار کی سیاست نہیں چلتی، آپ کو بہت سنجیدگی اور ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ فیصلے لینے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آج بھی امید کرتا ہوں کہ پی ڈی ایم کے صدر کی حیثیت سے مولانا فضل الرحمٰن اپوزیشن کے درمیان اتحاد میں اضافے کے لیے غیرجانبدار اور سنجیدہ کردار ادا کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹ کا اجلاس عین موقع پر طلب کرنے کی وجہ سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کچھ دنوں کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے۔

xosotin chelseathông tin chuyển nhượngcâu lạc bộ bóng đá arsenalbóng đá atalantabundesligacầu thủ haalandUEFAevertonxosofutebol ao vivofutemaxmulticanaisonbetbóng đá world cupbóng đá inter milantin juventusbenzemala ligaclb leicester cityMUman citymessi lionelsalahnapolineymarpsgronaldoserie atottenhamvalenciaAS ROMALeverkusenac milanmbappenapolinewcastleaston villaliverpoolfa cupreal madridpremier leagueAjaxbao bong da247EPLbarcelonabournemouthaff cupasean footballbên lề sân cỏbáo bóng đá mớibóng đá cúp thế giớitin bóng đá ViệtUEFAbáo bóng đá việt namHuyền thoại bóng đágiải ngoại hạng anhSeagametap chi bong da the gioitin bong da lutrận đấu hôm nayviệt nam bóng đátin nong bong daBóng đá nữthể thao 7m24h bóng đábóng đá hôm naythe thao ngoai hang anhtin nhanh bóng đáphòng thay đồ bóng đábóng đá phủikèo nhà cái onbetbóng đá lu 2thông tin phòng thay đồthe thao vuaapp đánh lô đềdudoanxosoxổ số giải đặc biệthôm nay xổ sốkèo đẹp hôm nayketquaxosokq xskqxsmnsoi cầu ba miềnsoi cau thong kesxkt hôm naythế giới xổ sốxổ số 24hxo.soxoso3mienxo so ba mienxoso dac bietxosodientoanxổ số dự đoánvé số chiều xổxoso ket quaxosokienthietxoso kq hôm nayxoso ktxổ số megaxổ số mới nhất hôm nayxoso truc tiepxoso ViệtSX3MIENxs dự đoánxs mien bac hom nayxs miên namxsmientrungxsmn thu 7con số may mắn hôm nayKQXS 3 miền Bắc Trung Nam Nhanhdự đoán xổ số 3 miềndò vé sốdu doan xo so hom nayket qua xo xoket qua xo so.vntrúng thưởng xo sokq xoso trực tiếpket qua xskqxs 247số miền nams0x0 mienbacxosobamien hôm naysố đẹp hôm naysố đẹp trực tuyếnnuôi số đẹpxo so hom quaxoso ketquaxstruc tiep hom nayxổ số kiến thiết trực tiếpxổ số kq hôm nayso xo kq trực tuyenkết quả xổ số miền bắc trực tiếpxo so miền namxổ số miền nam trực tiếptrực tiếp xổ số hôm nayket wa xsKQ XOSOxoso onlinexo so truc tiep hom nayxsttso mien bac trong ngàyKQXS3Msố so mien bacdu doan xo so onlinedu doan cau loxổ số kenokqxs vnKQXOSOKQXS hôm naytrực tiếp kết quả xổ số ba miềncap lo dep nhat hom naysoi cầu chuẩn hôm nayso ket qua xo soXem kết quả xổ số nhanh nhấtSX3MIENXSMB chủ nhậtKQXSMNkết quả mở giải trực tuyếnGiờ vàng chốt số OnlineĐánh Đề Con Gìdò số miền namdò vé số hôm nayso mo so debach thủ lô đẹp nhất hôm naycầu đề hôm naykết quả xổ số kiến thiết toàn quốccau dep 88xsmb rong bach kimket qua xs 2023dự đoán xổ số hàng ngàyBạch thủ đề miền BắcSoi Cầu MB thần tàisoi cau vip 247soi cầu tốtsoi cầu miễn phísoi cau mb vipxsmb hom nayxs vietlottxsmn hôm naycầu lô đẹpthống kê lô kép xổ số miền Bắcquay thử xsmnxổ số thần tàiQuay thử XSMTxổ số chiều nayxo so mien nam hom nayweb đánh lô đề trực tuyến uy tínKQXS hôm nayxsmb ngày hôm nayXSMT chủ nhậtxổ số Power 6/55KQXS A trúng roycao thủ chốt sốbảng xổ số đặc biệtsoi cầu 247 vipsoi cầu wap 666Soi cầu miễn phí 888 VIPSoi Cau Chuan MBđộc thủ desố miền bắcthần tài cho sốKết quả xổ số thần tàiXem trực tiếp xổ sốXIN SỐ THẦN TÀI THỔ ĐỊACầu lô số đẹplô đẹp vip 24hsoi cầu miễn phí 888xổ số kiến thiết chiều nayXSMN thứ 7 hàng tuầnKết quả Xổ số Hồ Chí Minhnhà cái xổ số Việt NamXổ Số Đại PhátXổ số mới nhất Hôm Nayso xo mb hom nayxxmb88quay thu mbXo so Minh ChinhXS Minh Ngọc trực tiếp hôm nayXSMN 88XSTDxs than taixổ số UY TIN NHẤTxs vietlott 88SOI CẦU SIÊU CHUẨNSoiCauVietlô đẹp hôm nay vipket qua so xo hom naykqxsmb 30 ngàydự đoán xổ số 3 miềnSoi cầu 3 càng chuẩn xácbạch thủ lônuoi lo chuanbắt lô chuẩn theo ngàykq xo-solô 3 càngnuôi lô đề siêu vipcầu Lô Xiên XSMBđề về bao nhiêuSoi cầu x3xổ số kiến thiết ngày hôm nayquay thử xsmttruc tiep kết quả sxmntrực tiếp miền bắckết quả xổ số chấm vnbảng xs đặc biệt năm 2023soi cau xsmbxổ số hà nội hôm naysxmtxsmt hôm nayxs truc tiep mbketqua xo so onlinekqxs onlinexo số hôm nayXS3MTin xs hôm nayxsmn thu2XSMN hom nayxổ số miền bắc trực tiếp hôm naySO XOxsmbsxmn hôm nay188betlink188 xo sosoi cầu vip 88lô tô việtsoi lô việtXS247xs ba miềnchốt lô đẹp nhất hôm naychốt số xsmbCHƠI LÔ TÔsoi cau mn hom naychốt lô chuẩndu doan sxmtdự đoán xổ số onlinerồng bạch kim chốt 3 càng miễn phí hôm naythống kê lô gan miền bắcdàn đề lôCầu Kèo Đặc Biệtchốt cầu may mắnkết quả xổ số miền bắc hômSoi cầu vàng 777thẻ bài onlinedu doan mn 888soi cầu miền nam vipsoi cầu mt vipdàn de hôm nay7 cao thủ chốt sốsoi cau mien phi 7777 cao thủ chốt số nức tiếng3 càng miền bắcrồng bạch kim 777dàn de bất bạion newsddxsmn188betw88w88789bettf88sin88suvipsunwintf88five8812betsv88vn88Top 10 nhà cái uy tínsky88iwinlucky88nhacaisin88oxbetm88vn88w88789betiwinf8betrio66rio66lucky88oxbetvn88188bet789betMay-88five88one88sin88bk88xbetoxbetMU88188BETSV88RIO66ONBET88188betM88M88SV88Jun-68Jun-88one88iwinv9betw388OXBETw388w388onbetonbetonbetonbet88onbet88onbet88onbet88onbetonbetonbetonbetqh88mu88Nhà cái uy tínpog79vp777vp777vipbetvipbetuk88uk88typhu88typhu88tk88tk88sm66sm66me88me888live8live8livesm66me88win798livesm66me88win79pog79pog79vp777vp777uk88uk88tk88tk88luck8luck8kingbet86kingbet86k188k188hr99hr99123b8xbetvnvipbetsv66zbettaisunwin-vntyphu88vn138vwinvwinvi68ee881xbetrio66zbetvn138i9betvipfi88clubcf68onbet88ee88typhu88onbetonbetkhuyenmai12bet-moblie12betmoblietaimienphi247vi68clupcf68clupvipbeti9betqh88onb123onbefsoi cầunổ hũbắn cáđá gàđá gàgame bàicasinosoi cầuxóc đĩagame bàigiải mã giấc mơbầu cuaslot gamecasinonổ hủdàn đềBắn cácasinodàn đềnổ hũtài xỉuslot gamecasinobắn cáđá gàgame bàithể thaogame bàisoi cầukqsssoi cầucờ tướngbắn cágame bàixóc đĩaAG百家乐AG百家乐AG真人AG真人爱游戏华体会华体会im体育kok体育开云体育开云体育开云体育乐鱼体育乐鱼体育欧宝体育ob体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育开云体育开云体育棋牌棋牌沙巴体育买球平台新葡京娱乐开云体育mu88qh88