ہائیکورٹ نے طاہر خان نیازی کی اسلام آباد نیو سٹی ہائوسنگ پراجیکٹ کی کمپنیاں تحلیل کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔۔
پراپرٹی ڈیسک(میڈیا 92 نیوز) جسٹس شمس محمود مرزا نے ایڈیشنل رجسٹرار کمپنیز ایس ای دی پی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ ایس ای سی پی نے درخواست میں ایم جی رئیلٹرز کو فریق بنایا۔ فیصلے میں عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایم جی رئیلٹرز نے ہائوسنگ سوسائٹی میں تجربہ نہ ہونے کے باوجود پراجیکٹ شروع کیا، طاہر خان نیازی نے اسلام آباد نیو سٹی پراجیکٹ کیلئے این او سی لئے بغیر ہائوسنگ پراجیکٹ شروع کر کے عوام الناس سے فراڈ کیا گیا، ایم جی رئیلٹرز اور ایم جی ہرٹز پرائیویٹ لمیٹڈ نے فراڈ کا انکشاف ہونے پر پراجیکٹ تیسری کمپنی کے حوالے کر دیا، طاہر خان نیازی نے اسلام آباد نیو سٹی پراجیکٹ کی اراضی تیرہ مختلف دیہاتی علاقوں سے ایکوائر کی گئی، ایم جی رئیلٹرز اور ایم جی ہرٹز پرائیویٹ لمیٹڈ کو تحلیل کر دیا جائے۔
عدالت نے کمپنیوں کے اثاثے فروخت کرنے کیلئے آفیشل لیکوڈیٹرز کو بنک میں اکائونٹ کھلوانے کا حکم دیتے ہوئے کمپنیوں کے بینک اکائونٹس میں موجود تمام رقم کو بھی نئے بنک اکائونٹ میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے اثاثوں کی نیلامی کے اخراجات بھی نئے بنک اکائونٹس سے پورے کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے آفیشل لیکوڈیٹرز سے اثاثوں کی فروخت کیلئے دو اکتوبر کو رپورٹ بھی طلب کر لی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں بیس ہزار کنال پر مشتمل اسلام آباد نیو سٹی ہائوسنگ پراجیکٹ شروع کیاگیا،ایم جی رئیلٹرز نے 1995 ء میں ہائوسنگ سوسائٹی میں تجربہ نہ ہونے کے باوجود پراجیکٹ شروع کیا،ہائوسنگ سوسائٹی کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کیا گیا کابینہ کمیٹی کے احتساب سیل نے نوٹس لیکر فرانزک آڈٹ کا حکم دیا، آڈٹ میں دو کمپنیوں کی جانب سے فراڈ اور بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایم جی رئیلٹرز سمیت دیگر کمپنیوں کو ڈیفالٹر قرار دینے کی سفارش کی، ایم جی رئیلٹرز سمیت دیگر کمپنیوں کے اثاثہ جات بیچنے اور نیب میں کارروائی کی بھی سفارش کی گئی، ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر عوام سے فراڈ کرنیوالی کمپنیوں کے اثاثے فروخت کرنے کاحکم دیا جائے۔….
Leave a Reply