ہری مرچوں نے اتوار بازار میں عوام کی چیخیں نکال دیں ہری مرچ 200روپے کلو ہو گئی
لاہور (ایمرا نیوز) مہنگائی کی ستائی عوام نے اتوار بازار کا رخ کیا تو وہاں پتہ چلا کہ سبزیاں پھلوں کے علاوہ بھی گھی پر10روپے قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔کراچی میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں کے دام بڑھنا شروع ہوگئے۔ ریٹیلرز کے مطابق کمپنیاں قیمتوں میں اضافے کی وجہ روپے کی تنزلی قرار دے رہی ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ آمدنی بڑھے یا نہ بڑھے مہنگائی ضرور بڑھ رہی ہے مگر حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔کھانے کی تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کو مزید بڑھکا رہا ہے، جس سے ایک عام آدمی ہی سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔کیا پکائیں کیا کھائیں، تبدیلی سرکارنے غریب کی سبزی سے روٹی کھانا بھی مشکل بنا دیا۔ مہنگائی کے آفٹرشاکس سے شہری چکرا کر رہ گئے۔لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، سیب بھی ایک سو بیس سے براہ راست ایک سو چالیس روپے فی کلو ہوگیا، لہسن ،ادرک ،لیموں ،ٹماٹر،ہری مرچیں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،ٹماٹراور ہری مرچ تو سٹالوں پرنظر آنے ہی بند ہو گئے۔لاہور کے اتوار بازاروں میں سبزیوں کے ریٹس آلو8، پیاز 27، ٹماٹر80 ، لہسن دیسی 110، ادرک تھائی لینڈ 130، بینگن 50، کھیرا 30، کریلے 135، پالک 15، لیموں 50، میتھی 45، ماڑو40، بند گوبھی18، پھول گوبھی 38، گھیا کدو65، شلجم 20، ہری مرچ200، شملہ مرچ 95، اروی 50، بھنڈی 120، مٹر45روپے، مولی 13روپے، ٹینڈیاں 55، گاجر دیسی 16، ساگ 30، مونگرے60 ، کچنار 322لاہور کے اتوار بازاروں میں پھلوں کے ریٹس سیب 140، کیلا 80، ناریل 140، مسمی80، مالٹا 106، مکئی کے سٹے 18، سٹابری سپیشل 160، بیر 60، چیکو 100، کھجور ایرانی 150، کینو درجن 130، انار دانے 240، شکر گندی 40، امرود60، گنڈھیریاں 35، پپیتا 100، گریپ فروٹ فی عدد20، خربوزہ 75اتوار بازار میں گوشت برائلر 241،بڑا گوشت 350، لاہور کے شہری پھلوں کے معیار سے تو مطمئن ہیں لیکن قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ عام مارکیٹ کی نسبت اتوار بازار میں ریٹ کا فرق ضرور ہے لیکن یہ فرق پچھلے ہفتے کی نسبت اس بار جیب پر بھاری پڑ رہا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگر فی الفور مہنگائی کو قابو کرنے کے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی تقریبا ًناممکن ہو جائے گا۔