ہم نے بڑے مافیا کیخلاف جنگ جیت لی ، وزیراعظم
ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مافیازکے خلاف جنگ میں ہم کامیاب ہو گئے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا.خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جھوٹے اورڈرپوک لوگ قوم نہیں بنا سکتے، بڑا مافیا کہتا ہے ہمیں این آراودو اورباقی مجرموں کوپکڑو، باہربیٹھے لوگ اربوں کی پراپرٹی لیے بیٹھے ہیں.
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پاکستان میں بھی مہنگائی ہوئی، ماضی کے حکمرانوں نے ملکی نظام کومضبوط نہیں ہونے دیا، یہ لوگ باہر بیٹھے تقاریرتو کرتے ہیں لیکن پیسہ بنانے کی ایک رسید مانگو تو پیش نہیں کرتے.
عمران خان نے کہا کہ آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے گزشتہ سال ہم نے 40 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنا پڑی اس لیے ابھی سے پلاننگ کررہے ہیں ۔ اناج اگانے سے فرق نہیں پڑے گا مگرامپورٹ سے فرق پڑے گا، ہمارے پاس زمینیں ہیں ہمیں عقل کا بہتراستعمال کرتے ہوئے خود کفیل بننا چاہیے، شوگرمافیا کسانوں کوپیسہ نہیں دیتا تھا مگر ہم نے دلوایا۔