ہنزہ ایک الگ دنیا

ہنزہ ایک الگ دنیا

(ایمرا نیوز آن لائن) ہر سال کی طرح اس بار بھی ملک کے حسین، سر سبز و شاداب اور ٹھنڈے علاقوں میں کچھ دن گزارنے کا پلان بنا۔ مری گلیات اور کاغان ناران تو کئی بار ہو آئے۔ اس بار وادی ہنزہ کا پروگرام بنایا۔

ہم کچھ دوست ہر سال کچھ دن شہروں کے ہنگاموں سے دور ضرور گزارتے ہیں۔ اس بار بھی روایت جاری رکھی۔ کافی دن پہلے سے سفر کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، کھانے پینے کا سامان، باربی کیو کے لوازمات اور کیمپنگ کی چیزیں اکٹھی کر لی گئیں۔

بالآخر سفر کا دن آ گیا۔ دو گاڑیوں میں ملتان کی گرمی سے بے حال عازم سفر ہوئے۔ گوجرہ سے اسلام آباد موٹر وے اور اس سال نئے تعمیر شدہ ہزارہ موٹر وے سے براستہ حویلیاں ایبٹ آباد پہنچے۔ رات وہاں قیام کیا اور صبح تازہ دم مانسہرہ اور بالاکوٹ سے وادی کاغان روانہ ہوئے۔

بالا کوٹ سے دریائے کنہار سڑک کے ساتھ آ ملتا ہے اور آپ دریا کے بہائو کے مخالف سفر کرتے اور اونچی چڑھائیاں چھڑھتے چھوٹی چھوٹی آبادیوں سے گزرتے وادی کاغان جا پہنچتے ہیں۔

36968124_2215050212056122_7387815113190801408_n

بالاکوٹ سے ہی ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ کاغان سے پہلے کیوائی کے مقام سے آپ اوپر چڑھائی کا سفر طے کر کے شوگران بھی جا سکتے ہیں لیکن زیادہ امکان ہے کہ یہ سفر آپ کو جیپ پر طے کرنا پڑے گا۔

خیر اس بار کاغان تک سڑک کی حالت بہت بہتر تھی۔ یہاں جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے۔ ایسے میں سڑک اور پلوں کو اچھے طریقے سے بحال اور کھلا رکھنا خود ایک قابل تحسین کام ہے۔

کاغان میں ایک جگہ دریا کنارے رات کو ٹینٹ میں قیام اور خود کھانا پکانا رات گئے گپ شپ ایک فرحت بخش احساس تھا۔

36959230_2215051512055992_4334864303774498816_n

صبح ناران پہنچے۔ شہر پھیلتا جا رہا ہے۔ نئے نئے ہوٹل اور دکانیں کھل گئیں ہیں لیکن صفائی کی صورتحال دگرگوں ہے۔ یہ سب دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ اتنی حسین جگہ اور اتنی بے حسی۔۔۔

کچھ تو ہم خود گندگی پھیلانے کو برا نہیں جانتے، کچھ سہولیات اور قوانین کی عدم موجودگی بھی قصوروار ہے۔ اگر کسی نے جوس کا خالی ڈبہ پھینکنا ہے تو اسے کوڑا دان کہاں سے ملے؟ وہ نیچے ہی پھینکے گا۔ یہی حرکت اگر دبئی میں کی جائے تو پانچ سو درھم جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہاں ہمارے ہاں سرِ عام تھوکنے، ناک صاف کرنے اور کوڑا پھیلانے کی جو آزادی ہے، کبھی کسی لیڈر نے اس کو مسئلہ سمجھا ہو یا قانون سازی کی بات کی ہو تو کی ہو، ہمارے علم میں تو کم از کم ایسا کوئی بیان نہیں۔

ناران سے آپ چاہیں تو جھیل سیف الملوک اور لالہ زار جیسی حسین جگہوں پر بھی جا سکتے ہیں۔

36990032_2215051058722704_6139891470322106368_n

ہم ناران سے براستہ بٹہ کنڈی، جل کھڈ اور جھیل لولو سر، بابو سر ٹاپ پہنچے۔ یہاں برف آپ کے قدموں میں ہوتی ہے لیکن آکسیجن لیول کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ یہاں کی اونچائی سطح سمندر سے چودہ ہزار فٹ سے ذیادہ ہے۔

راستے میں کوہستانیوں کے پھولوں جیسے نظر آنے والے بچے جن کی اکثریت آٹھ دس سال کی بچیاں پر مشتمل تھی، کچھ مانگنے کے لئے آپ کی گاڑیوں سے چمٹ جائیں گیں۔ یہ نظارہ ہرگز اچھا نہی لگتا۔

بابو سر سے ہم اترائی اترتے ہوئے براستہ چلاس تقریباً آ ٹھ سے نو گھنٹے کے سفر کے بعد گلگت شہر کے پاس سے گزرتے ہوئے وادی ہنزہ کے پہلے بڑے شہر علی آباد پہنچے۔

چلاس سے دریائے سندھ کے ساتھ سڑک چلتی ہے جو ذیادہ اچھی حالت میں نہیں ہے۔ آگے شاہراہ قراقرم پر سفر بہت اچھا گزرا۔

راستے میں ایک جگہ نانگا پربت کا نظارہ کرنے کا بھی موقع ملا۔ ہماری خوش قسمتی تھی کہ اس دن بادل کم تھے۔ یہ دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے۔ بہت سے مہم جووُں نے اسے سَر کرنے کی کوشش میں اپنی جان دی۔

علی آباد پہنچ کر ایک مناسب ہوٹل تلاش کیا۔ یہ ایک چھوٹا سا صاف ستھرا شہر ہے۔ سڑک پر ہوٹل، ریستوران، دکانیں، ایک دو بینک اور اسماعیلی بھائیوں کا جماعت خانہ (مسجد کم لوگوں کو بولتے سنا) بھی ہے۔ سڑکیں اور بازار ناران کے مقابلے میں بہت صاف ستھرے ہیں۔ اسی طرح لوگ بھی صاف ستھرے، سادہ اور مہمان نواز ہیں۔ آبادیوں میں پھلدار درختوں میں سیب، خوبانی اور چیری کی کثرت ہے۔ جس کسی کو آٹھ دس مرلے بھی جگہ ملی، اس نے چھوٹا سا گھر بنا کر باقی جگہ کو چمن بنا دیا اور پھل دار درخت لگا لِئے۔

36955761_2215048495389627_2198719154687574016_n

ہنزہ کے سیب، اخروٹ اور خوبانیاں ابھی کچی تھیں البتہ چیریاں پک گئی تھیں، وہ ہم نے خوب مزے لے لے کر کھائیں۔ یہ چیریاں صرف ایک سو ساٹھ روپے کلو تھیں۔ رات کو ایک ریستوران سے کھانا کھایا اور سو لئے۔

37039741_2215049375389539_2957642809353437184_n

اگلی صبح میری اب تک کی زندگی کی شائد سب سے حسین صبح تھی۔ ہوٹل کی کھڑکی سے یہاں کی حسین ترین پہاڑی چوٹی راکا پوشی پر طلوع آفتاب کا منظر دیکھا۔ یہ حسین چوٹی پہلے سنہری اور بعد میں چاندی کے رنگ میں ڈھل گئی جبکہ وادی میں ابھی تک دھندلکے کا راج تھا۔

یہاں کی مشہور جگہوں کا مقامی لوگوں سے پوچھا تو پتا چلا یہاں سے چند کلومیٹر پر ہی آٹھ سو سال پرانا شہر بلتت موجودہ ہےجو کہ دیکھنے کے لائق ہے۔ دریا ہنزہ کے کنارے التت قلعہ بھی ہے جو کہ تقریباً ایک ہزار سال قدیم ہے۔ اس کے ساتھ ملحقہ رائل گارڈن آبادی سے کافی اونچائی پر واقع مشہور ایگل نیسٹ ریستوران بھی ہے جہاں سے ساری وادی کا شاندار نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ یہاں سے آدھے گھنٹے کی ڈرائیو پر عطا آباد جھیل بھی ہے۔ یہ سب دیکھنا ایک دن میں تو ممکن نہی تھا۔ لہذاٰ ہم نے دو دن مزید قیام کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہاں کی غالب آبادی شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کی ہے۔ ان کے حاضر امام پرنس کریم آغا خان ہیں۔ ان کی نسبت سے ان کو آغا خانی بھی کہا جاتا ہے۔

یہاں کی نوے فیصد سے ذیادہ آبادی پڑھی لکھی ہے۔ یہ لوگ بہت منظم امن پسند اور پرسکون ہیں۔ مہمانوں سے ان کا رویہ بہت ہی ا چھا ہے۔ عورتیں اور لڑکیاں انتہائی پر اعتماد تعلیم یافتہ اور سلجھی ہوئی۔ ہر جگہ پر مردوں کے شانہ بشانہ مگر وقار کے ساتھ۔

کئی جگہ خواتین دوکانیں، ہوٹل اور ریستوران چلا رہی ہیں۔ ہم نے یہاں کا مشہور کھانا “چپ شرو” بھی ایک ریستوران میں کھایا۔ یہ ایک طرح کا پراٹھا ہے جس کے اندر وہاں کی دیسی مرغی کا گوشت، کچھ مصالحے اور مقامی خود رو سبزیوں کو اخروٹ کے تیل کے ساتھ ملا کر بھرا جاتا ہے۔

37025579_2215047285389748_8898145748718190592_n

ہم نے ایک خاتون دکاندار سے ہی وہاں چلنے والے مقامی فون نیٹ ورک “ایس سی او” کا سم کارڈ لیا۔ سم نکال کر اس کا ریپر لاپروائی سے نیچے پھینک دیا۔ خاتون اس پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کاونٹر چھوڑ کر اٹھیں، ریپر نیچے سے اٹھایا اور کوڑے دان میں ڈال دیا۔ اپنی اس طرح کی ایک اور حرکت پر ایک اور جگہ بھی پانی پانی ہونا پڑا۔ ہم میں سے ایک دوست نے نمکو کھا کر اس کا خالی پیکٹ نیچے پھینک دیا۔ دوسرے دوست نے اسے ٹوکا جبکہ دو مقامی افراد جو سڑک کنارے بیٹھے ہماری اس حرکت کو دیکھ رہے تھے، ان میں سے ایک نے مسکراتے ہوئے کہا، کوئی بات نہیں۔ اگر آپ نہی اٹھائیں گے تو ہم اٹھا لیں گے۔

اس سارے قیام کے دوران کوئی ایک بھی بھکاری نہیں دِکھا۔ کوئی بہتی ہوئی ناک والا بچہ نظر نہیں آیا۔ کسی جگہ لڑائی جھگڑا یا بحث و تکرار نہیں دیکھی۔ خواتین کھیتوں میں کام کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ سکول جاتی ہوئی بچیاں اور لڑکیاں بھی خوش گپیاں کرتی ہوئی کسی ڈر اور خوف سے آزاد، سر اوپر اٹھا کر چلتی ہیں۔

پرانے شہر میں تاریخی مقامات پر ٹکٹ گھر میں اپنے کام میں مشغول لڑکیاں نظر آتی ہیں۔ قلعے کے اندر سیاحوں کی رہنمائی کے لئے بھی لڑکیاں ہی موجود ہیں۔ یہ منظر ہمارے لئے تو حیران کر دینے والا تھا۔

36967572_2215048165389660_8037076407269982208_n

یہاں طرزَ زندگی سادہ ہے۔ خوراک قدرتی ہے۔ یہاں کے لوگ تمباکو، چینی اور چائے کافی کے اتنے دلدادہ نہیں۔ یہ شاندار صحت کے اچھے اطوار والے لوگ ہیں۔ گلیوں میں سڑک کنارے بزرگ اور مقامی شہری اکھٹے بیٹھے باتوں میں مشغول دکھائی دیتے ہیں۔ یہاں تک آنے والے سیاح بھی ذیادہ تر فیملی والے ٹورسٹ گروپ اور غیر ملکی ہی ہوتے ہیں۔ لہذاٰ وہ اکتا دینے والی بھیڑ اور برے رویے والے لوگ یہاں کم ہی پہنچ پاتے ہیں،اسی وجہ سے یہاں بالکل ایک الگ اور پرسکون دنیا آپ کی منتظر ہے۔

اگر کوئی پر سکون خوبصورت اور پر امن جگہ دیکھنے کا شوق ہو تو آپ ہنزہ ضرور آئیے۔ آپ خوشگوار یادوں کے ساتھ لوٹیں گے۔

xosotin chelseathông tin chuyển nhượngcâu lạc bộ bóng đá arsenalbóng đá atalantabundesligacầu thủ haalandUEFAevertonxosofutebol ao vivofutemaxmulticanaisonbetbóng đá world cupbóng đá inter milantin juventusbenzemala ligaclb leicester cityMUman citymessi lionelsalahnapolineymarpsgronaldoserie atottenhamvalenciaAS ROMALeverkusenac milanmbappenapolinewcastleaston villaliverpoolfa cupreal madridpremier leagueAjaxbao bong da247EPLbarcelonabournemouthaff cupasean footballbên lề sân cỏbáo bóng đá mớibóng đá cúp thế giớitin bóng đá ViệtUEFAbáo bóng đá việt namHuyền thoại bóng đágiải ngoại hạng anhSeagametap chi bong da the gioitin bong da lutrận đấu hôm nayviệt nam bóng đátin nong bong daBóng đá nữthể thao 7m24h bóng đábóng đá hôm naythe thao ngoai hang anhtin nhanh bóng đáphòng thay đồ bóng đábóng đá phủikèo nhà cái onbetbóng đá lu 2thông tin phòng thay đồthe thao vuaapp đánh lô đềdudoanxosoxổ số giải đặc biệthôm nay xổ sốkèo đẹp hôm nayketquaxosokq xskqxsmnsoi cầu ba miềnsoi cau thong kesxkt hôm naythế giới xổ sốxổ số 24hxo.soxoso3mienxo so ba mienxoso dac bietxosodientoanxổ số dự đoánvé số chiều xổxoso ket quaxosokienthietxoso kq hôm nayxoso ktxổ số megaxổ số mới nhất hôm nayxoso truc tiepxoso ViệtSX3MIENxs dự đoánxs mien bac hom nayxs miên namxsmientrungxsmn thu 7con số may mắn hôm nayKQXS 3 miền Bắc Trung Nam Nhanhdự đoán xổ số 3 miềndò vé sốdu doan xo so hom nayket qua xo xoket qua xo so.vntrúng thưởng xo sokq xoso trực tiếpket qua xskqxs 247số miền nams0x0 mienbacxosobamien hôm naysố đẹp hôm naysố đẹp trực tuyếnnuôi số đẹpxo so hom quaxoso ketquaxstruc tiep hom nayxổ số kiến thiết trực tiếpxổ số kq hôm nayso xo kq trực tuyenkết quả xổ số miền bắc trực tiếpxo so miền namxổ số miền nam trực tiếptrực tiếp xổ số hôm nayket wa xsKQ XOSOxoso onlinexo so truc tiep hom nayxsttso mien bac trong ngàyKQXS3Msố so mien bacdu doan xo so onlinedu doan cau loxổ số kenokqxs vnKQXOSOKQXS hôm naytrực tiếp kết quả xổ số ba miềncap lo dep nhat hom naysoi cầu chuẩn hôm nayso ket qua xo soXem kết quả xổ số nhanh nhấtSX3MIENXSMB chủ nhậtKQXSMNkết quả mở giải trực tuyếnGiờ vàng chốt số OnlineĐánh Đề Con Gìdò số miền namdò vé số hôm nayso mo so debach thủ lô đẹp nhất hôm naycầu đề hôm naykết quả xổ số kiến thiết toàn quốccau dep 88xsmb rong bach kimket qua xs 2023dự đoán xổ số hàng ngàyBạch thủ đề miền BắcSoi Cầu MB thần tàisoi cau vip 247soi cầu tốtsoi cầu miễn phísoi cau mb vipxsmb hom nayxs vietlottxsmn hôm naycầu lô đẹpthống kê lô kép xổ số miền Bắcquay thử xsmnxổ số thần tàiQuay thử XSMTxổ số chiều nayxo so mien nam hom nayweb đánh lô đề trực tuyến uy tínKQXS hôm nayxsmb ngày hôm nayXSMT chủ nhậtxổ số Power 6/55KQXS A trúng roycao thủ chốt sốbảng xổ số đặc biệtsoi cầu 247 vipsoi cầu wap 666Soi cầu miễn phí 888 VIPSoi Cau Chuan MBđộc thủ desố miền bắcthần tài cho sốKết quả xổ số thần tàiXem trực tiếp xổ sốXIN SỐ THẦN TÀI THỔ ĐỊACầu lô số đẹplô đẹp vip 24hsoi cầu miễn phí 888xổ số kiến thiết chiều nayXSMN thứ 7 hàng tuầnKết quả Xổ số Hồ Chí Minhnhà cái xổ số Việt NamXổ Số Đại PhátXổ số mới nhất Hôm Nayso xo mb hom nayxxmb88quay thu mbXo so Minh ChinhXS Minh Ngọc trực tiếp hôm nayXSMN 88XSTDxs than taixổ số UY TIN NHẤTxs vietlott 88SOI CẦU SIÊU CHUẨNSoiCauVietlô đẹp hôm nay vipket qua so xo hom naykqxsmb 30 ngàydự đoán xổ số 3 miềnSoi cầu 3 càng chuẩn xácbạch thủ lônuoi lo chuanbắt lô chuẩn theo ngàykq xo-solô 3 càngnuôi lô đề siêu vipcầu Lô Xiên XSMBđề về bao nhiêuSoi cầu x3xổ số kiến thiết ngày hôm nayquay thử xsmttruc tiep kết quả sxmntrực tiếp miền bắckết quả xổ số chấm vnbảng xs đặc biệt năm 2023soi cau xsmbxổ số hà nội hôm naysxmtxsmt hôm nayxs truc tiep mbketqua xo so onlinekqxs onlinexo số hôm nayXS3MTin xs hôm nayxsmn thu2XSMN hom nayxổ số miền bắc trực tiếp hôm naySO XOxsmbsxmn hôm nay188betlink188 xo sosoi cầu vip 88lô tô việtsoi lô việtXS247xs ba miềnchốt lô đẹp nhất hôm naychốt số xsmbCHƠI LÔ TÔsoi cau mn hom naychốt lô chuẩndu doan sxmtdự đoán xổ số onlinerồng bạch kim chốt 3 càng miễn phí hôm naythống kê lô gan miền bắcdàn đề lôCầu Kèo Đặc Biệtchốt cầu may mắnkết quả xổ số miền bắc hômSoi cầu vàng 777thẻ bài onlinedu doan mn 888soi cầu miền nam vipsoi cầu mt vipdàn de hôm nay7 cao thủ chốt sốsoi cau mien phi 7777 cao thủ chốt số nức tiếng3 càng miền bắcrồng bạch kim 777dàn de bất bạion newsddxsmn188betw88w88789bettf88sin88suvipsunwintf88five8812betsv88vn88Top 10 nhà cái uy tínsky88iwinlucky88nhacaisin88oxbetm88vn88w88789betiwinf8betrio66rio66lucky88oxbetvn88188bet789betMay-88five88one88sin88bk88xbetoxbetMU88188BETSV88RIO66ONBET88188betM88M88SV88Jun-68Jun-88one88iwinv9betw388OXBETw388w388onbetonbetonbetonbet88onbet88onbet88onbet88onbetonbetonbetonbetqh88mu88Nhà cái uy tínpog79vp777vp777vipbetvipbetuk88uk88typhu88typhu88tk88tk88sm66sm66me88me888live8live8livesm66me88win798livesm66me88win79pog79pog79vp777vp777uk88uk88tk88tk88luck8luck8kingbet86kingbet86k188k188hr99hr99123b8xbetvnvipbetsv66zbettaisunwin-vntyphu88vn138vwinvwinvi68ee881xbetrio66zbetvn138i9betvipfi88clubcf68onbet88ee88typhu88onbetonbetkhuyenmai12bet-moblie12betmoblietaimienphi247vi68clupcf68clupvipbeti9betqh88onb123onbefsoi cầunổ hũbắn cáđá gàđá gàgame bàicasinosoi cầuxóc đĩagame bàigiải mã giấc mơbầu cuaslot gamecasinonổ hủdàn đềBắn cácasinodàn đềnổ hũtài xỉuslot gamecasinobắn cáđá gàgame bàithể thaogame bàisoi cầukqsssoi cầucờ tướngbắn cágame bàixóc đĩaAG百家乐AG百家乐AG真人AG真人爱游戏华体会华体会im体育kok体育开云体育开云体育开云体育乐鱼体育乐鱼体育欧宝体育ob体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育开云体育开云体育棋牌棋牌沙巴体育买球平台新葡京娱乐开云体育mu88qh88