ہْما قریشی کا انوراگ کشپ پر مقدمہ دائر کرنے کا اعلان
ممبئی: بھارتی اداکارہ ہْما قریشی نے ہدایتکار انوراگ کشپ کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کر دیا۔مشہور بالی ووڈ فلم گینگ آف واسع پور سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ہما قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ہدایتکار انوراگ کشپ کی نئی فلم آلموسٹ پیار وِد ڈی جے محبت کے گانے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ہدایتکار کیخلاف ان کا گانا چرانے پر مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ نے گانے کا کلپ شیئر کرتے ہوے لکھا کہ میں امیت تریودی اور انوراگ کشپ کے خلاف مقدمہ کروں گی کیونکہ انہوں نے میرا گانا چرایا ہے ۔ انوراگ کشپ انسٹاگرام پر اداکارہ کی اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں لکھا کہ ہاہاہا اور میں اسے کبھی ریلیز نہیں کروں گا۔ ان دونوں کے درمیان جاری اس دلچسپ مکالمے کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یقیناََ یہ اس فلم اور گانے کی تشہیری مہم کا حصہ ہے اور اس ہی کیلئے انوراگ کشپ اور ہْما قریشی اس طرح بات کر رہے ہیں۔