یا اللہ خیر!!! عمر شریف کے بعد ایک اور فنکار
اسلام آباد (ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کے ایک اور فنکار عوام کی دعائوں کے انتظارمیں ہیں.تفصیلات کے مطابق ماضی کے سینئر فنکار طلعت اقبال شدید بیماری کی حالت میں ٹیکساس کے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ان کے اہلخانہ کے مطابق طلعت اقبال وینٹی لیٹر پر ہیں۔طلعت اقبال کافی عرصے سے ٹیکساس میں رہائش پزیر ہیں.کچھ ہفتے پہلے ان کی بیٹی کا انتقال ہوا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی ہے.
طلعت اقبال کی بیٹی صومی حسین کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو کورونا نہیں ہوا بلکہ وہ دوائیاں لیتے تھے .دوا لینے کے دوران ایک گولی اچانک سانس کی نالی میں پھنس گئی جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گئے. اس وقت وہ بے ہوشی کی حالت میں ہیں اور ان کے لیے 36 گھنٹے بہت اہم ہیں اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ دعا کریں. طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار ادا کیے۔