امریکی صدر کی فون کال کا انتظار نہیں کر رہا، وزیراعظم عمران خان

امریکی صدر کی فون کال کا انتظار نہیں کر رہا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر جوبائیڈن کی فون کال کا حقیقت میں ‘انتظار’ نہیں کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر غیر ملکیوں صحافیوں سے گفتگو کے دوران نیوز ایجنسی رائٹرز کے نمائندے کے سوال پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘میں سن رہا ہوں کہ صدر جوبائیڈن نے مجھے کال نہیں کی، یہ ان کا معاملہ ہے، ایسا نہیں ہے کہ میں ان کا انتظار کر رہا ہوں’۔

وزیراعظم عمران خان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ہی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا تھا کہ اگر جوبائیڈن نے ہماری قیادت کو اسی طرح نظر انداز کیا تو ہمارے پاس اور مواقع بھی ہیں۔

فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں معید یوسف کا کہنا تھا کہ ‘امریکا کےصدر نے ایک اہم ملک کے طور پر وزیراعظم سے بات نہیں کی، حالانکہ امریکا خود کہتا ہے کہ افغانستان میں بہت اہمیت ہے اور ہم اشارے کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔

انہوں نے وضاحت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ہمیں ہر وقت یہی کیا گیا کہ فون آئے گا، یہ ٹینکیکل وجہ ہے یا کچھ اور لیکن لوگ اس پر یقین نہیں کرتے، اگر فون کال رعایت ہے، اگر سیکیورٹی کے تعلقات ایک رعایت ہیں تو پھر پاکستان کے پاس آپشنز ہیں’۔

وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی صحافیوں سے گفتگو کے افغانستان کی صورت حال، پاکستان پر اس کے اثرات اور جنگ زدہ ملک سے امریکی فوج کے انخلا کے حوالے سے بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ‘امریکا جلدی بازی میں چھوڑ گیا، اگر وہ سیاسی حل چاہتے تھے تو پھر عقل مندی کا تقاضا یہی ہے کہ جب آپ طاقت میں ہوں تو مذاکرات کریں’۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اب پاکستان پر الزام عائد کر رہا ہے جب کوئی موقع نہیں بچا ہے۔

‘امریکا، پاکستان کو صرف افغانستان میں گند صاف کرنے کیلئے کارآمد سمجھتا ہے’

عمران خان نے کہا کہ ‘میرے خیال میں امریکی فیصلہ کر چکے ہیں کہ بھارت اسٹریٹجک شراکت دار ہے، ہوسکتا ہے کہ اسی لیے پاکستان کے ساتھ مختلف سلوک کیا جارہا ہے، پاکستان کو صرف گند صاف کرنے کے لیے کارآمد تصور کیا جاتا ہے’، جو وہ 20 سال سے جاری لڑائی کے بعد افغانستان میں چھوڑ کر جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی چین کے ساتھ قربت بھی امریکی رویے میں تبدیلی کی دوسری وجہ ہے۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایسے میں کہ جب عسکریت پسندوں اور افغان حکومت کے مابین مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور افغانستان میں پرتشدد کارروائیاں بڑھ چکی ہیں، واشنگٹن اسلام آباد پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ امن معاہدہ کرانے کے لیے طالبان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر غیر ملکی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کو صرف یہ گندگی ٹھکانے لگانے کے تناظر میں کارآمد سمجھا گیا ہے جو 20 سال سے ایک فوجی حل تلاش کرنے کی کوشش میں پیچھے رہ گئی ہے جبکہ کوئی عسکری حل تھا ہی نہیں’۔

امریکا سال 2001 میں طالبان کی حکومت ختم کرنے کے 20 سال بعد 31 اگست کو اپنی افواج افغانستان سے نکال لے گا لیکن آج طالبان اس وقت سے کہیں زیادہ علاقے پر قابض ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد، افغانستان میں طرف داریاں نہیں کر رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں افغانستان میں ایک سیاسی تصفیہ مشکل لگ رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب طالبان کسی تصفیے پر پہنچنے کے لیے پاکستان کے دورے پر آئے تھے اس وقت انہوں نے ان کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی۔

وزیر اعظم کے مطابق طالبان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ‘معاملہ یہ ہے کہ جب تک صدر اشرف غنی یہاں موجود ہیں وہ افغان حکومت سے بات چیت نہیں کریں گے’۔

پاکستان پر اثرات
وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران زور دیا کہ افغانستان میں کسی قسم کی کشیدگی کی صورت میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘پوچھا گیا تھا کہ کیا آپ پریشان ہیں، ہم بالکل پریشان ہیں کیونکہ وہاں طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی جو ملک براہ راست متاثر ہوگا، وہ افغانستان کے بعد پاکستان ہوگا’۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان پختون اکثریتی گروپ ہے اور پاکستان میں پختون اکثریتی علاقوں میں اس کے اثرات پڑیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ‘ایسا 2003/2004 میں ہوا تھا کہ افغانستان میں ہونے والے واقعات پر ہمارے پختون علاقوں میں ردعمل آیا تھا اور پاکستان نے 70 ہزار شہری گنوائے کیونکہ ہم امریکا کی حمایت کر رہے تھے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اس مرتبہ بھی یہ خدشہ ہے کہ ہمارے پختون علاقوں میں دوبارہ مسائل ہوں گے جبکہ تقربیاً 30 لاکھ افراد قبائلی علاقوں سے بے گھر ہوگئے تھے’۔

وزیراعظم نے نشان دہی کی کہ پاکستان میں پہلے ہی 30 لاکھ رجسٹرد مہاجرین ہیں اور بڑی تعداد شمار میں بھی نہیں ہے، دوسری جانب ‘ہماری معیشت ابھی بحال ہو رہی ہے تو ہم نہیں چاہتے کہ مہاجرین کا ایک اور ریلہ آئے’۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی سے پاکستان کے وسطی ایشیا سے منسلک ہونے اور معاشی ایجنڈے کے منصوبے کو نقصان پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے افغان حکومت کو عسکری قبضے کے ذریعےبے دخل کردیا تو پاکستان کے لیے ‘ڈراؤنا خواب جیسے حالات’ ہوں گے۔

انہوں نےکہا کہ افغانستان کثیرالنسلی ملک ہے، اگر طالبان نے قبضے کی کوشش کی اور ایک گروپ کو دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کی تو پھر اس سے ‘مسلسل بدامنی ہوگی اور پاکستان ایسا نہیں چاہتا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کشیدگی سے پاکستان پر اثرات ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ‘افغانستان کے مقابلے میں پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ پختون ہے اور وہ ممکنہ طور پر دنیا میں غیرملکی تسلط کے خلاف سب سے زیادہ بپھرے ہوئے لوگ ہیں، عام حالات میں وہ ایک دوسرے سے لڑتے ہیں لیکن بیرونی فورسز کا معاملہ آتا ہے تو وہ سب یکجا ہوجاتے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی قیادت میں 2001 میں شروع ہونے والے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شمولیت سے ‘قبائلی علاقوں میں خانہ جنگی’ ہوئی اور اس کے نتیجے میں جہاد کے نام پر انتہاپسند تنظیمیں وجود میں آئیں جو روس کے خلاف تھی وہ پاکستان کے خلاف ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کے مفاد میں ہے کہ افغانستان میں ایک سیاسی حل نکلے اور تمام فریقین مل کر حکومت بنائیں، جس میں ان کی نمائندگی ہو’۔

‘طالبان پر پاکستان کا اثر و رسوخ نہیں’
وزیراعظم نے طالبان پر پاکستان کے اثر و رسوخ کے حوالے سے ایک سوال پر کہا کہ 2001 میں جب پاکستان نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا تھا اور ان پر ‘سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھتا تھا’ تو اس وقت بھی انہوں نے اسامہ بن لادن کی حوالگی سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان کا ان پر اثر و رسوخ نہیں رہا’۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کوئی یہ سمجھتا ہے کہ افغانستان کو باہر سے بیٹھ کر کنٹرول کیا جاسکتا ہے تو وہ افغانوں کے رویوں سے واقف نہیں ہے اور لوگ کٹھ پتلی نہیں ہوسکتے۔

عمران خان نے کہا کہ ‘اگر میں 1990 کی دہائی میں پاکستان کا پالیسی ساز ہوتا تو ہم اسٹریٹجک ڈیپتھ کے اس منصوبے کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا جو اس وقت پاکستان کی پالیسی تھی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ قابل فہم بات ہے کیونکہ بھارت جو حجم میں پاکستان سے7 گنا زیادہ ہے، جو مغربی ہمسایے سے کشیدگی میں ملوث تھا اور پاکستان کا سیکیورٹی سیٹ اپ دو محاذوں پر کشیدگی کا شکار تھا تو اسی لیے ہمیشہ افغانستان میں پاکستان کی حامی حکومت کی کوشش کی گئی’۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت پر اثر و نفوذ کی کوششیں کام نہیں آئیں گی کیونکہ افغانستان کے عوام اس کو تسلیم نہیں کریں گے اور باہر سے کنٹرول کرن کا کوئی بھی تاثر ساکھ ختم کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان کو کسی بھی حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہیے جس کو افغانستان کے عوام نے منتخب کیا ہو’۔

افغان حکومت کا رویہ
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رواں برس کے اوائل میں طالبان کے سینئر رہنماؤں کے دورہ پاکستان کے موقع پر انہیں سیاسی حل کے لیے راغب کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہوں نے صدر اشرف غنی سے مذاکرات سے انکار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 2019 صدارتی انتخابات سے قبل عبوری حکومت کی تجویز دی تھی لیکن اس بیان پر افغان حکومت نے بڑی تنقید کی تھی لیکن جب اشرف غنی منتخب ہوئے اور طالبان کو شامل نہیں کیا گیا تو پھر س کے بعد مسائل شروع ہوئے اور اسی وقت سے انہیں تسلیم کرنے اور مذاکرات کرنے پر زور دیتا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ‘اب افغان حکومت پاکستان پر بہت زیادہ تنقید کر رہی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس کچھ جادوئی طاقت ہے، جس کے ذریعے ہم طالبان سے جو کروانا چاہیں کروائیں گے’۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ امریکی انخلا کے بعد پاکستان کو حاصل سہولت ختم ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب امریکا نے انخلا کی تاریخ دی ہے، تب سے طالبان کو سمجھانا مشکل ہوگیا ہے اور اب افغان حکومت وہاں کی صورت حال پر الزام پاکستان کو دے رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے پاس سپر نیچرل طاقت ہے اور ہم سپر پاور پلس ہیں اور ایسی طاقت ہے کہ 60 ہزار سے 70 ہزار طالبان کو افغان حکومت کے 3 لاکھ فوجیوں سے، جو ایئرکرافٹ اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہے، اس کے باوجو ہم طالبان کو کامیابی دلانے کی طاقت رکھتے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت چاہتی ہے کہ امریکا دوبارہ مداخلت کرے لیکن وہ یہاں 20 سال تک رہے ہیں تو وہ اب ایسا کیا کریں گے جو وہ گزشتہ 20 سال میں نہ کرسکے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ ‘ہماری سرزمین افغانستان میں کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں ہوگی تاکہ ہم افغانستان کی خانہ جنگی میں دوبارہ الجھ نہ جائیں اور اپنی حدود میں کوئی فوجی بیس دینا نہیں چاہتے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جہاں تک میری معلومات ہیں، امریکی 31 اگست کے بعد ہر قسم کی کارروائیاں یہاں تک افغانستان میں حملے بھی بند کردیں گے’۔

یاد رہے کہ طالبان، اشرف غنی اور ان کی حکومت کو امریکی کٹھ پتلی سمجھتے ہیں، ان کے اور افغان مذاکراتی ٹیم کے درمیان بات چیت کا آغاز گزشتہ برس ستمبر میں ہوا تھا لیکن اس میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہ ہوسکی۔

امریکا سمیت متعدد ممالک کے نمائندے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جنگ بندی کرانے کی آخری کوشش کے طور پر دونوں فریقین سے بات چیت کر رہے ہیں۔

امریکی افواج نے طالبان کی پیش قدمی کے خلاف افغان فورسز کی مدد کے لیے فضائی حملے جاری رکھے ہیں لیکن یہ واضح نہیں کہ کیا 31 اگست کے بعد بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ وہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد ملک میں کوئی امریکی فوجی اڈا نہیں چاہتا۔

xosotin chelseathông tin chuyển nhượngcâu lạc bộ bóng đá arsenalbóng đá atalantabundesligacầu thủ haalandUEFAevertonxosofutebol ao vivofutemaxmulticanaisonbetbóng đá world cupbóng đá inter milantin juventusbenzemala ligaclb leicester cityMUman citymessi lionelsalahnapolineymarpsgronaldoserie atottenhamvalenciaAS ROMALeverkusenac milanmbappenapolinewcastleaston villaliverpoolfa cupreal madridpremier leagueAjaxbao bong da247EPLbarcelonabournemouthaff cupasean footballbên lề sân cỏbáo bóng đá mớibóng đá cúp thế giớitin bóng đá ViệtUEFAbáo bóng đá việt namHuyền thoại bóng đágiải ngoại hạng anhSeagametap chi bong da the gioitin bong da lutrận đấu hôm nayviệt nam bóng đátin nong bong daBóng đá nữthể thao 7m24h bóng đábóng đá hôm naythe thao ngoai hang anhtin nhanh bóng đáphòng thay đồ bóng đábóng đá phủikèo nhà cái onbetbóng đá lu 2thông tin phòng thay đồthe thao vuaapp đánh lô đềdudoanxosoxổ số giải đặc biệthôm nay xổ sốkèo đẹp hôm nayketquaxosokq xskqxsmnsoi cầu ba miềnsoi cau thong kesxkt hôm naythế giới xổ sốxổ số 24hxo.soxoso3mienxo so ba mienxoso dac bietxosodientoanxổ số dự đoánvé số chiều xổxoso ket quaxosokienthietxoso kq hôm nayxoso ktxổ số megaxổ số mới nhất hôm nayxoso truc tiepxoso ViệtSX3MIENxs dự đoánxs mien bac hom nayxs miên namxsmientrungxsmn thu 7con số may mắn hôm nayKQXS 3 miền Bắc Trung Nam Nhanhdự đoán xổ số 3 miềndò vé sốdu doan xo so hom nayket qua xo xoket qua xo so.vntrúng thưởng xo sokq xoso trực tiếpket qua xskqxs 247số miền nams0x0 mienbacxosobamien hôm naysố đẹp hôm naysố đẹp trực tuyếnnuôi số đẹpxo so hom quaxoso ketquaxstruc tiep hom nayxổ số kiến thiết trực tiếpxổ số kq hôm nayso xo kq trực tuyenkết quả xổ số miền bắc trực tiếpxo so miền namxổ số miền nam trực tiếptrực tiếp xổ số hôm nayket wa xsKQ XOSOxoso onlinexo so truc tiep hom nayxsttso mien bac trong ngàyKQXS3Msố so mien bacdu doan xo so onlinedu doan cau loxổ số kenokqxs vnKQXOSOKQXS hôm naytrực tiếp kết quả xổ số ba miềncap lo dep nhat hom naysoi cầu chuẩn hôm nayso ket qua xo soXem kết quả xổ số nhanh nhấtSX3MIENXSMB chủ nhậtKQXSMNkết quả mở giải trực tuyếnGiờ vàng chốt số OnlineĐánh Đề Con Gìdò số miền namdò vé số hôm nayso mo so debach thủ lô đẹp nhất hôm naycầu đề hôm naykết quả xổ số kiến thiết toàn quốccau dep 88xsmb rong bach kimket qua xs 2023dự đoán xổ số hàng ngàyBạch thủ đề miền BắcSoi Cầu MB thần tàisoi cau vip 247soi cầu tốtsoi cầu miễn phísoi cau mb vipxsmb hom nayxs vietlottxsmn hôm naycầu lô đẹpthống kê lô kép xổ số miền Bắcquay thử xsmnxổ số thần tàiQuay thử XSMTxổ số chiều nayxo so mien nam hom nayweb đánh lô đề trực tuyến uy tínKQXS hôm nayxsmb ngày hôm nayXSMT chủ nhậtxổ số Power 6/55KQXS A trúng roycao thủ chốt sốbảng xổ số đặc biệtsoi cầu 247 vipsoi cầu wap 666Soi cầu miễn phí 888 VIPSoi Cau Chuan MBđộc thủ desố miền bắcthần tài cho sốKết quả xổ số thần tàiXem trực tiếp xổ sốXIN SỐ THẦN TÀI THỔ ĐỊACầu lô số đẹplô đẹp vip 24hsoi cầu miễn phí 888xổ số kiến thiết chiều nayXSMN thứ 7 hàng tuầnKết quả Xổ số Hồ Chí Minhnhà cái xổ số Việt NamXổ Số Đại PhátXổ số mới nhất Hôm Nayso xo mb hom nayxxmb88quay thu mbXo so Minh ChinhXS Minh Ngọc trực tiếp hôm nayXSMN 88XSTDxs than taixổ số UY TIN NHẤTxs vietlott 88SOI CẦU SIÊU CHUẨNSoiCauVietlô đẹp hôm nay vipket qua so xo hom naykqxsmb 30 ngàydự đoán xổ số 3 miềnSoi cầu 3 càng chuẩn xácbạch thủ lônuoi lo chuanbắt lô chuẩn theo ngàykq xo-solô 3 càngnuôi lô đề siêu vipcầu Lô Xiên XSMBđề về bao nhiêuSoi cầu x3xổ số kiến thiết ngày hôm nayquay thử xsmttruc tiep kết quả sxmntrực tiếp miền bắckết quả xổ số chấm vnbảng xs đặc biệt năm 2023soi cau xsmbxổ số hà nội hôm naysxmtxsmt hôm nayxs truc tiep mbketqua xo so onlinekqxs onlinexo số hôm nayXS3MTin xs hôm nayxsmn thu2XSMN hom nayxổ số miền bắc trực tiếp hôm naySO XOxsmbsxmn hôm nay188betlink188 xo sosoi cầu vip 88lô tô việtsoi lô việtXS247xs ba miềnchốt lô đẹp nhất hôm naychốt số xsmbCHƠI LÔ TÔsoi cau mn hom naychốt lô chuẩndu doan sxmtdự đoán xổ số onlinerồng bạch kim chốt 3 càng miễn phí hôm naythống kê lô gan miền bắcdàn đề lôCầu Kèo Đặc Biệtchốt cầu may mắnkết quả xổ số miền bắc hômSoi cầu vàng 777thẻ bài onlinedu doan mn 888soi cầu miền nam vipsoi cầu mt vipdàn de hôm nay7 cao thủ chốt sốsoi cau mien phi 7777 cao thủ chốt số nức tiếng3 càng miền bắcrồng bạch kim 777dàn de bất bạion newsddxsmn188betw88w88789bettf88sin88suvipsunwintf88five8812betsv88vn88Top 10 nhà cái uy tínsky88iwinlucky88nhacaisin88oxbetm88vn88w88789betiwinf8betrio66rio66lucky88oxbetvn88188bet789betMay-88five88one88sin88bk88xbetoxbetMU88188BETSV88RIO66ONBET88188betM88M88SV88Jun-68Jun-88one88iwinv9betw388OXBETw388w388onbetonbetonbetonbet88onbet88onbet88onbet88onbetonbetonbetonbetqh88mu88Nhà cái uy tínpog79vp777vp777vipbetvipbetuk88uk88typhu88typhu88tk88tk88sm66sm66me88me888live8live8livesm66me88win798livesm66me88win79pog79pog79vp777vp777uk88uk88tk88tk88luck8luck8kingbet86kingbet86k188k188hr99hr99123b8xbetvnvipbetsv66zbettaisunwin-vntyphu88vn138vwinvwinvi68ee881xbetrio66zbetvn138i9betvipfi88clubcf68onbet88ee88typhu88onbetonbetkhuyenmai12bet-moblie12betmoblietaimienphi247vi68clupcf68clupvipbeti9betqh88onb123onbefsoi cầunổ hũbắn cáđá gàđá gàgame bàicasinosoi cầuxóc đĩagame bàigiải mã giấc mơbầu cuaslot gamecasinonổ hủdàn đềBắn cácasinodàn đềnổ hũtài xỉuslot gamecasinobắn cáđá gàgame bàithể thaogame bàisoi cầukqsssoi cầucờ tướngbắn cágame bàixóc đĩaAG百家乐AG百家乐AG真人AG真人爱游戏华体会华体会im体育kok体育开云体育开云体育开云体育乐鱼体育乐鱼体育欧宝体育ob体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育开云体育开云体育棋牌棋牌沙巴体育买球平台新葡京娱乐开云体育mu88qh88