2019ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران گھریلو ڈرائیوروں کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ویزے جاری کیے گئے
جدہ (ایمرا نیوز) سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ اس کے بعد سے لاکھوں غیر مُلکی ڈرائیورز کی چھُٹی ہو جائے گی یا پھر ان کی تعداد میں نمایاں کمی ہو جائے گی۔ تاہم سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے یہ تمام قیاس آرائیاں اور خدشات دم توڑ گئے ہیں۔
حیرت انگیز طور پر غیر ممالک سے گھریلو ڈرائیورز کے لیے ویزوں کے اجراء میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت محنت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2019ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہر ماہ اوسطاً 50ہزار ویزے گھریلو ڈرائیورز کے شعبے میں جاری کیے گئے۔ سب سے زیادہ ویزے بنگلہ دیش کے لیے جاری کیے گئے جہاں سے 64 ہزار گھریلو ڈرائیور اور ملازمین منگوائے گئے۔
اس کے بعد پاکستان کا نمبر آتا ہے جہاں کے ڈرائیورز اورگھریلو ورکرز کے لیے 51800 ویزے جاری ہوئے۔
بھارت کے لیے ان شعبوں میں اس سہ ماہی کے دوران 49000 ویزے حاصل کیے گئے۔ ان کے بعد سب سے زیادہ ویزوں کا اجراء فلپائن، مصر، یمن، سوڈان، ایتھوپیا، یوگنڈا اور کینیا کے لیے لیبر ویزے حاصل ہوئے۔ اس بار خواتین ڈرائیورز کے لیے بھی سینکڑوں ویزوں کا اجراء کیا جا چکا ہے۔ وزارت کے مطابقاور 2019کے دوران ویزوں کی تعداد کا تقابل کرتے ہوئے بتایا کہ 2019کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1538870 ویزے ڈرائیوروں کے جاری ہوئے۔
459خواتین کیلئے بھی ڈرائیور کے ویزے حاصل کئے گئے۔ 2019کی پہلی سہ ماہی کے دوران گھریلو ملازمین کے نام پر 324348ویزے نکلوائے گئے۔2018کی پہلی سہ ماہی میں گھریلو ویزوں کی تعداد 932436تھی۔2018کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی ڈرائیورو ں کی تعداد 1363324رہی۔ کسی ڈرائیور خاتون کا ویزہ 2018 میں جاری نہیں ہوا۔ گھریلو ملازمین کیلئے ویزوں کی تعداد 236593 تھی جبکہ گھریلو ملازماؤں کے ویزوں کی تعداد 684622ریکارڈ کی گئی تھی۔