مردان :خودکش حملہ آور ہدف سے پہلے ہی دھماکے سے ہلاک
اسلام آباد(ایمرا نیوز) مردان میں خودکش حملہ آور ٹارگٹ تک پہنچے سے قبل ہی دھماکے سے ہلاک ہوگیا، واقعہ جمعہ کی نماز سے قبل پیش آیا۔
مردان کے تھانہ چورہ کی حدود میں کھیتوں میں خودکش حملہ آور ٹارگٹ سے پہلے دھماکے سے ہلاک ہوگیا، دھماکے کے بعد کھیت سے ایک شخص کے جسم کے اعضا ملے جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد علی خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ دھماکے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔
واقعے پر ڈی آئی جی مردان محمد علی گنڈاپور نے کہا ہے کہ دھماکے سے خودکش بمبار ہلاک ہوا، دھماکا پولیس تھانہ چورہ کے نزدیک کھیتوں میں ہوا ہے، ریجن میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی جدید سائنس خطوط پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔