350پراپرٹی ٹیکس نادہندگان گرفتار،5500کو جرمانے
نادہندگان کے خلاف شہر بھر میں آگاہی بینر بھی لگا دیئے گئے ، نیاز سبحانی
لاہور(ایمرا نیوز) پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل،350نادہندگان کیخلاف وارنٹ گرفتار،5500کو جرمانہ کے نوٹسز جاری، شہر میں آگاہی بینر بھی لگا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر زون 7لاہور نیاز سبحانی نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن بی لاہور راﺅ شکیل الرحمٰن کی خصوصی ہدایات پر نادہندگان پراپرٹی ٹیکس کیخلاف قانون کے مطابق گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس ضمن میں 350نادہندگان پراپرٹی ٹیکس کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں نیز 5500نادہندگان زون 7کو نوٹس جرمانہ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں جن کی مدت پوری ہو چکی ہے اور لینڈ ریونیو ایکٹ 1968ءکے تحت جرمانہ عائد کرنے سے قبل شنوائی کے نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ عدم پیروی کی صورت میں ٹیکس کے برابر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے جس کی وصولی حسب ضابطہ عمل میں لائی جائیگی۔ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے ریکوری سکواڈ برائے زون 7محمد ابراہیم AETOاور طارق سرور AETOکی سربراہی میں تشکیل دیئے جا چکے ہیں۔ جو پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری کے ساتھ ساتھ لگژری ہاﺅس ٹیکس کی وصولی بھی کرینگے۔