50 بھٹہ مزدوروں کو مالک کی قید سے رہا کرانے کا حکم
لاہور (M92)سیشن عدالت نے 50 بھٹہ مزدوروں کو مالک کی قید سے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے جواد احمد کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بھٹہ مالک نے غیرقانونی طور پرحبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔بھٹہ مالک زبردستی مزدوری کرواتا ہے۔اور اجرت بھی نہیں دیتا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت میرے تمام خاندانوں کے افراد کو بازیاب کروا کر آزاد کرنے کا حکم جاری کرئے۔عدالتی بیلف نے جیہ بگا میں واقع بھٹے پر کاروائی کرتے ہوئے 50 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کردیا۔دوسری جانب بھٹہ مالک حسن نے عدالت کو بتایا کہ مزدوں کو 23 لاکھ روپے ایڈونس دے رکھی ہے۔ْعدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد پچاس بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے بھٹہ مالک کو پیشوں کے لیے سول کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
Leave a Reply