9 سالہ بچی سے زیادتی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل لیکن ملزم کی عمر کتنی ہے ؟ جان کر کوئی بھی کانوں کو ہاتھ لگائے
شاہ رکن عالم میں 55 سالہ شخص نے 9 سالہ بچی کو اغواءکر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ‘بچی تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردی گئی ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق شاہ رکن عالم میں9 سالہ بچی کو 55 سالہ شخص “ر”نے اغواءکر کے ایک مکان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا ، ملزم زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کے نانا کا قریبی دوست بتایا جاتا ہے۔
پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے مطابق بچی کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ادھر پولیس تھانہ الپہ نے ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
کوٹ ماہرا کے رہائشی ” آ “نے پولیس کو درخواست دی کہ اسکی 15 سالہ ہمشیرہ سودا سلف لینے دکان پر گئی جہاں “ع ف ” اسکو زبردستی لے گیاجہاں نور نامی شخص پہلے سے موجود تھا جس نے اس کی ہمشیرہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ عمر پہرہ دیتا رہا۔پولیس نے درخواست پر “ع “اور”ن” کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔