سیلفی لینے کے بہانے شوہر کودرخت سے باندھ کر آگ لگادی
بھارت میں بیوی نے سیلفی لینے کے بہانے شوہر کو مبینہ طور پر درخت سے باندھ کر جلا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے علاقے مظفر پور میں خاتون نے مبینہ طور پر سیلفی لینے کے بہانے شوہر کو درخت سے باندھ کر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔
پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملزمہ نے شوہر کو درخت سے باندھتے ہوئے کہا کہ وہ سیلفی لینا چاہتی ہے اور پھر اس پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔
علاقہ مکینوں نے درخت سے بلند شعلوں کو دیکھا اور متاثرہ شخص کی جان بچائی، گاؤں والوں نے خاتون کو پکڑ کر مقامی پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کا بیان میں کہنا ہے کہ بیوی نے سیلفی لینے کے بہانے اسے باندھا اور مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگائی جبکہ گاؤں والوں نے اس کی جان بچائی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ متاثرہ شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔