نریندر مودی کو بڑا جھٹکا،امریکی عدالت کے سمن جاری
نیویارک (ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو ایک بڑا جھٹکا لگ گیا ہے. ریاست نیویارک کی عدالت کی طرف سے سکھوں کے قتل سے متعلق کیس میں نریندرمودی کو سمن جاری ہوئے ہیں ۔نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج جان کرونن نے سمن جاری کئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سکھوں کی تنظیم ‘سکھ فار جسٹس’ نے 17 ستمبر 2021 کو نیویارک کی عدالت میں کیس فائل کیا جس میں نریندر مودی کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت نے مجسٹریٹ جج کیتھرین پارکر کو کیس کا انچارج جج نامزد کر دیا .سکھوں کی تنظیم نے بھارتی وزیر اعظم کے دورہ امریکا پر احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے جبکہ کشمیریوں کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نریندر مودی کے خطاب کے دوران احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
تنظیم کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست نے پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں پر ریاستی طاقت کا بےجا استعمال کرکے ان پرتشدد کیا جس کیوجہ سے 600 کے قریب کسان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔