صفحہ اول / pin-post / آریان کو گرفتار کرنیوالے افسر نے پولیس سے اہم مطالبہ کر دیا

آریان کو گرفتار کرنیوالے افسر نے پولیس سے اہم مطالبہ کر دیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنے والے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کی طرف سے سنگین انکشافات کیے گئے ہیں .تفصیلات کے مطابق سمیروانکھیڈے نے پولیس کوجاسوسی کی شکایت درج کرائی ہیں .ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے میرا پیچھا کیا جا رہا ہے. سمیر وانکھیڈے کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ کی قبر پر قبرستان جاتے ہوئے احساس ہوا کہ کوئی مسلسل میرے پیچھے آرہا ہے، مجھے شک ہے کہ میری جاسوسی کی جارہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس کے دو افسران کے ہمراہ دو افراد ان کے قبرستان جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سمیر وانکھیڈے نے اپنے اور اہلخانہ کیلئے سخت سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جمائما خان نے پاکستان چھوڑںے کی وجہ بتادی

لندن (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے شوہر سے علیحدگی اور پاکستان …