سی ڈی اے کا تجاویزات کےخلاف آپریشن کلین آپ جاری
150ایکڑ اراضی واگزار کروا لی گئی
اسلام آباد(ایمرا نیوز آن لائن)وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کا تجاویزات کےخلاف آپریشن کلین آپ جاری ،150ایکڑ اراضی واگزار کروا لی گئی۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر سعد اسد اور ڈرائیکٹر انفورسمنٹ فہیم بادشاہ آپریشن کی سربراہی میںآئی جے پرنسپل روڈ کے ساتھ قائم تجاویزات کو گرایا گیا۔اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام زونز میں تجاویزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گااورشاہراہوں کے اطراف میں قائم تجاویزات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اربوں روپے کی سرکاری ذمینوں سے قبضہ واہ گزار کروایا جا چکا ہے شہر کے تمام اسٹنٹ کمشنرز اور ریوینو افسران سی ڈی اے کے ساتھ ملکر تجاویزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کسی بھی مزاحمت سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کا ساتھ بھی حاصل ہے۔۔ظفر ملک