صفحہ اول / وینزویلا میں شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرا دکھ ہے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

وینزویلا میں شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرا دکھ ہے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

وینزویلا میں پرتشدد واقعات اور ان کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرا صدمہ پہنچا ،انتونیو گوٹیرس
نیویارک (ایمرا نیوز آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے وینزویلا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری سیاسی محاذ آرائی کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران شہریوں کے جانی نقصان پر انہیں دکھ پہنچا ہے۔انہوںنے فریقین پر کشیدگی کم کرنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے یہ بیان وینزویلا اور کولمبیا کی سرحد پر ہونے والے تصادم کے بعد سامنے آیا جب امریکا کی طرف سے وینزویلا کی اپوزیشن کے لیے بھیجی گئی امداد روکنے کے لیے حکومتی فورسز نے کارروائی کی۔اطلاعات کے مطابق سرحد پر امریکی امداد روکنے کے لیے فوج اورپولیس نے وہاں پر موجود لوگوں پرآنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز برازیل کی سرحد کے قریب دو افراد کو ہلاک کردیا گیا جب کہ کولمبیا اور وینزویلا کی سرحد پر بنے ایک پل پرہونے والے تصادم میں 285 افراد زخمی ہوئے ۔انتونیو گوٹیرس نے ایک بیان میں کہا کہ وینزویلا میں گذشتہ روز ہونے والے پرتشدد واقعات اور ان کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرا صدمہ پہنچا ۔ انہوں نے وینزویلا کی حکومت اور اپوزیشن پر تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پر مجموعی قرض 40ہزار 279ارب روہے ہوگیا

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان پرمجموعی قرض اکتوبرمیں 40 ہزار279 ارب روپے ہوگیا۔ مرکزی بنک …