پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے، بھارتی طیارے دم دبا کر واپس بھاگ گئے
اسلام آباد(ایمرا نیوزآن لائن) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی ایئر فورس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں کی فوری اور بروقت پروازوں کے باعث بھارتی طیارے واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔
Indian Air Force violated Line of Control. Pakistan Air Force immediately scrambled. Indian aircrafts gone back. Details to follow.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 25, 2019
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور طیارے آزاد جموں و کشمیر میں تین سے چار میل تک داخل ہوئے۔
Indian aircrafts intruded from Muzafarabad sector. Facing timely and effective response from Pakistan Air Force released payload in haste while escaping which fell near Balakot. No casualties or damage.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 26, 2019
بھارتی طیاروں کو پاک فضائیہ کے بروقت اور موثر جواب کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ بدحواس بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ بالاکوٹ کے قریب گرا کر بھاگ کھڑے ہوئے جبکہ واقعہ میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1100251560985145346