صفحہ اول / انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں2پیسے کااضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں2پیسے کااضافہ

یوروکی قیمت خریدمیں10 پیسے کااضافہ، قیمت فروخت میں استحکام ، برطانوی پاﺅنڈکی قیمت میں 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ ، سعودی ریال کی قیمت میں5پیسے ،یواے ای درہم کی قیمتخریدمیں بھی5پیسے کااضافہ چینی یو آن کی قیمت خرید20.50روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت22.00روپے سے گھٹ کر21.80روپے ہوگئی
کراچی(ایمرا نیوز آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں2پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں2پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.56روپے سے بڑھ کر138.58روپے اور قیمت فروخت138.66روپے سے بڑھ کر138.68روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.30روپے اورقیمت فروخت138.80روپے پرمستحکم رہی یوروکی قیمت خریدمیں10پیسی کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام جبکہ برطانوی پاﺅنڈکی قیمت میں 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.20روپے سے بڑھ کر156.30روپے اورقیمت فروخت158.00روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پاﺅنڈکی قیمت خرید179.70روپی سے بڑھ کر179.80روپے اورقیمت فروخت181.50روپے سے بڑھ کر181.60روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں5پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت خریدمیں بھی5پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میںاستحکام رہا ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.70روپے سے بڑھ کر36.75روپے اورقیمت فروخت37.00روپی سے بڑھ کر37.05روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.60روپے سے بڑھ کر37.65روپے اورقیمت فروخت37.95روپے پرمستحکم رہی۔پیر کوچینی یو آن کی قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یو آن کی قیمت خرید20.50روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت22.00روپے سے گھٹ کر21.80روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پر مجموعی قرض 40ہزار 279ارب روہے ہوگیا

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان پرمجموعی قرض اکتوبرمیں 40 ہزار279 ارب روپے ہوگیا۔ مرکزی بنک …