صفحہ اول / نامعلوم افراد کی پشاور ہائیکورٹ کے جج کی گاڑی پر فائرنگ

نامعلوم افراد کی پشاور ہائیکورٹ کے جج کی گاڑی پر فائرنگ

پشاور(ایمرا نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب اور اُن کا ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گاڑی پرپستول اور کلاشنکوف سے فائرنگ کی ۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کا کہنا ہے کہ جسٹس ایوب کے بازو پر گولی لگی ،ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ پولیس کو حملہ آوروں کی جلد گرفتاری کا کہا ہے، جلد تفتیش کر کے آگاہ کیا جائے۔خیبر پختونخوا بارکونسل نے صوبے بھر میں ہڑتال کااعلان کردیا۔ وکیل عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پر مجموعی قرض 40ہزار 279ارب روہے ہوگیا

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان پرمجموعی قرض اکتوبرمیں 40 ہزار279 ارب روپے ہوگیا۔ مرکزی بنک …