علامہ اقبال اوپن اور نمل یونیورسٹی24سال کا ٹیکس ادا کریں
لاہور(ایمرا نیوز آن لائن )علامہ اقبال اوپن اور نمل یونیورسٹی24سال ٹیکس ادا کریں، سپریم کورٹ ، سپریم کورٹ آف پاکستان نے علامہ اقبال یونیورسٹی اور نمل یونیورسٹی کو گزشتہ 34سال کا ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس سے متعلق دائر کی گئی درخواستیں مسترد کر دی گئیں اور سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کئے گئے حکم میں کہا گیا ہے کہ دونوں یونیورسٹیاں اپنا ٹیکس ادا کریں۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواستیں مسترد کر دی ہیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمیں 1995ءسے 2001ءتک کوئی نوٹیفیکیشن نہیں ملا اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر نوٹیفیکیشن نہیں ملا تو اس کا کیا مطلب ہے کہا ٓپ کو ٹیکس سے استثنیٰ ہے؟ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ 2001ءکے نوٹیفیکیشن کو 1995ءکے نوٹیفیکیشن ترجیح ہے۔ عدالت نے دونوں یونیورسٹیوں کے وکیلوں کے دلائل سننے کے بعد نظرثانی کی درخواستیں مسترد کر کے خارج کر دی ہیں۔