دوستوں نے باربی کیو پارٹی میں نوجوان کو زبردستی آئس نشہ کروا دیا
لاہور (ایمرا نیوز) آئس کا نشہ ایک اور نوجوان کی جان نگل گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کا رہائشی آئس کے نشے کی وجہ سے دم توڑ گیا۔نوجوان سکینڈ ائیر کا طالب علم تھا۔حمزہ محمود نامی نوجوان نے دوستوں کی باربی کیو پارٹی میں آئس کا نشہ کیا تھا۔جوہر ٹاؤن پولیس نے نوجوان کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حمزہ محمود کو ا سکے دوستوں نے زبردستی ناشتہ کروایا۔پولیس نے اس سلسلے میں حمزہ محمود کے ایک د وست کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔جب کہ اہل خانہ نے کہا کہ حمزہ محمود کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس نوجوانوں کو آئس نشے کی فراہمی سے روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ ے کہ حال ہی میں نوجوان نسل میں ”آئس” نامی نشہ خوب مقبولیت حاصل کر چکا ہے جبکہ کراچی میں تو اس نشے کی کُھلے عام فروخت کی اطلاع بھی موصول ہوئی تھی جس کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔
کراچی میں آئس نامی نشے کی فروخت میں خود اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ہی ایک سابق اہلکار ملوث نکلا تھا، نوجوان نسل کو آئس نامی نشے پر لگانے والے افراد اور ان کو یہ نشہ سپلائی کرنے والے لوگوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری تھا۔ اس حوالے سے ایس پی گلشن طاہر نورانی نے کہا کہ جامعات کے نزدیک ریسٹورنٹس پرنظررکھی جائےگی۔ زیادہ ترآئس آن لائن منگوائی جارہی ہےاس کے اصل کرداروں تک پہنچنے کے لیے سائبرکرائم ونگ سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ کراچی میں آئس کا نشہ کرنے والوں میں لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے۔پاکستان کی کئی مشہور یونیورسٹیوں سمیت تعلیمی اداروں میں نشے کے عادی طلبا و طالبات کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔